سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. باب المرأة الحائض تصلي فى ثوبها إذا طهرت:
حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1054
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا، كَيْفَ تَصْنَعُ بِهِ؟، قَالَ: "إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِمَاءٍ، ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِهِ، فَصَلِّي فِيهِ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے ایک عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کے بارے میں سوال کرتے سنا کہ عورت جب حیض سے پاک ہو جائے تو اس کپڑے کا کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس پر خون لگا دیکھو تو کھرچ دو، پانی سے مل دو، پھر پورے کپڑے پر پانی چھڑک دو اور اس میں نماز پڑھ لو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1054]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1058] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور (795) پر اس کی تخریج گذر چکی ہے۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور (795) پر اس کی تخریج گذر چکی ہے۔
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1054 in Urdu
فاطمة بنت المنذر الأسدية ← أسماء بنت أبي بكر القرشية