سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب فى الصلاة الوسطى:
صلاۃ الوسطیٰ کون سی نماز ہے؟
حدیث نمبر: 1266
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبأَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: "مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا كَمَا حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتْ الشَّمْسُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کے دن فرمایا: ”الله تعالیٰ ان مشرکین کی قبریں اور ان کے گھر آگ سے بھر دے اس لئے کہ انہوں نے ہمیں «صلاة الوسطيٰ» (درمیان والی نماز) سے روکے رکھا، حتی کہ سورج غروب ہو گیا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1268] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2931] ، [مسلم 627، و أصحاب السنن] و [مسند الموصلي 385] ، [ابن حبان 1745]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2931] ، [مسلم 627، و أصحاب السنن] و [مسند الموصلي 385] ، [ابن حبان 1745]
وضاحت: (تشریح حدیث 1265)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عصر کی نماز ہی صلاة الوسطیٰ ہے، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازِ عصر قضا ہوجانے کا اتنا زیادہ غم تھا کہ مشرکین کے حق میں بددعا کر دی، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سلوک دشمنوں کے ساتھ بھی محبت و رحم دلی کا ہوتا تھا۔
صلاة الوسطیٰ کے معنی فضیلت والی نماز کے ہیں، اور اس سے مراد عصر کی نماز ہے، یہی صحیح قول ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسين | صحابي | |
👤←👥عبيدة بن عمرو السلمانى، أبو مسلم، أبو عمرو عبيدة بن عمرو السلمانى ← علي بن أبي طالب الهاشمي | ثقة | |
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر محمد بن سيرين الأنصاري ← عبيدة بن عمرو السلمانى | ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥هشام بن حسان الأزدي، أبو عبد الله هشام بن حسان الأزدي ← محمد بن سيرين الأنصاري | ثقة حافظ | |
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد يزيد بن هارون الواسطي ← هشام بن حسان الأزدي | ثقة متقن |
Sunan Darmi Hadith 1266 in Urdu
عبيدة بن عمرو السلمانى ← علي بن أبي طالب الهاشمي