🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب في فَضْلِ الصَّدَقَةِ:
صدقہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1713
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا تَصَدَّقَ امْرُؤٌ بِصَدَقَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ، وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا طَيِّبًا، إِلَّا وَضَعَهَا حِينَ يَضَعُهَا فِي كَفِّ الرَّحْمَنِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَيُرَبِّي لِأَحَدِكُمْ التَّمْرَةَ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ أَوْ فَصِيلَهُ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ أُحُدٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی حلال کمائی میں سے صدقہ کرے اور اللہ تعالیٰ تو حلال ہی قبول فرماتا ہے، تو گویا اس نے (وہ صدقہ) رحمٰن کی ہتھیلی پر رکھ دیا، پھر الله تعالیٰ تم میں سے ایک کی کھجور میں زیادتی کرتا بڑھاتا رہتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے جانور کے بچے کو کھلا پلا کر بڑھاتا ہے یہاں تک کہ وہ (صدقہ) احد پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1717] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1410] ، [مسلم 1014] ، [ترمذي 661] ، [نسائي 2524] ، [ابن ماجه 1842] ، [ابن حبان 270] ، [مسند الحميدي 1188]
وضاحت: (تشریح حدیث 1712)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے اگر حلال مال تھوڑا سا بھی ہو اور ایک مسلمان اسے اللہ کے راستے میں صدقہ کرے تو اس کا ثواب بہت ہے جو الله تعالیٰ کے نزدیک بڑھتا رہتا ہے، یہاں تک کہ پہاڑ کی طرح اس کا ثواب عظیم تر ہوتا جاتا ہے۔
صحیحین کی روایات میں ہے کہ پروردگارِ عالم اسے اپنے دایاں ہاتھ سے قبول کرتا ہے، اس سے اور مذکور بالا حدیث سے الله تعالیٰ کا ہاتھ اور تھیلی کا ثبوت ملا۔
اہلِ حدیث مسلک یہ ہے کہ الله تعالیٰ کی صفات برحق ہیں، ان پر ایمان لازم ہے، لیکن تشبیہ و تمثیل جائز نہیں، باری تعالیٰ کے ہاتھ ہیں لیکن کیسے ہیں اس کا کسی کو علم نہیں، اور نہ وہ ہمارے ہاتھ یا تھیلی کی طرح ہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سعيد بن يسار، أبو الحباب
Newسعيد بن يسار ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← سعيد بن يسار
ثقة ثبت
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← يحيى بن سعيد الأنصاري
ثقة مأمون
👤←👥سعيد بن المغيرة المصيصي، أبو عثمان
Newسعيد بن المغيرة المصيصي ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة
Sunan Darmi Hadith 1713 in Urdu