سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب من رمل ثلاثا ومشى أربعا:
طوافِ قدوم کے تین پھیروں میں تیزی سے چلنا اور باقی چار اشواط میں معمولی رفتار سے چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 1878
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: "رَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ".
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تین پھیروں میں حجر اسود سے لیکر حجر اسود تک رمل کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1878]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1882] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الموطأ: كتاب الحج 108] ، [مسلم 1263] ، [ترمذي 856] ، [نسائي 2939] ، [أبويعلی 1810] ، [ابن حبان 3813] ، [مجمع الزوائد 5534-5553]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الموطأ: كتاب الحج 108] ، [مسلم 1263] ، [ترمذي 856] ، [نسائي 2939] ، [أبويعلی 1810] ، [ابن حبان 3813] ، [مجمع الزوائد 5534-5553]
وضاحت: (تشریح حدیث 1877)
رمل قریب قریب قدم رکھتے ہوئے تیزی سے دلکی چال سے چلنے کو کہتے ہیں، جو صرف طوافِ قدوم میں مشروع ہے، اور اس کا سبب یہ تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے بعد مکہ تشریف لائے تو مشرکین یہ گمان رکھتے تھے کہ مدینہ طیبہ کی آب و ہوا یا وبا نے مہاجرین کو کمزور کر دیا ہوگا، اور وہ مسلمانوں کو دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ طوافِ قدوم میں رمل اور اضطباع کریں اور اکڑ کر دلکی چال سے طواف کریں تاکہ مشرکینِ مکہ کو ان کی قوت کا اندازہ ہو جائے۔
مشرکین تو اب مکہ مکرمہ میں نہیں ہیں لیکن طوافِ قدوم کی یہ سنّت بن گئی، جیسا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیونکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل کیا اس لئے میں بھی رمل کروں گا، بعض روایات میں شروع کے تین پھیروں میں بھی بین الرکنین چلنے کا ذکر آیا ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد الباقر، أبو جعفر محمد الباقر ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ثقة | |
👤←👥جعفر الصادق، أبو عبد الله جعفر الصادق ← محمد الباقر | صدوق فقيه إمام | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← جعفر الصادق | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥أحمد بن يونس التميمي، أبو عبد الله أحمد بن يونس التميمي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة حافظ |
محمد الباقر ← جابر بن عبد الله الأنصاري