سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب الذباب يقع فى الطعام:
کھانے میں مکھی گر جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2077
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا سَقَطَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِ أَحَدِكُمْ، فَلْيَغْمِسْهُ كُلَّهُ ثُمَّ لِيَنْزِعْهُ، فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً، وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مکھی تم میں سے کسی کے (کھانے) پانی میں گر جائے تو وہ پوری مکھی کو برتن میں ڈبو دے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے پر میں شفا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2077]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2081] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3320] ، [أبوداؤد 3844] ، [ابن ماجه 3505] ، [أبويعلی 986] ، [ابن حبان 1246، 1247]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3320] ، [أبوداؤد 3844] ، [ابن ماجه 3505] ، [أبويعلی 986] ، [ابن حبان 1246، 1247]
الرواة الحديث:
عبيد بن حنين الطائي ← أبو هريرة الدوسي