🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب فى الغيرة:
غیرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، يَقُولُ: لَوْ وَجَدْتُ مَعَهَا رَجُلًا لَضَرَبْتُهَا بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ؟ أَنَا أَغَيْرُ مِنْ سَعْدٍ وَاللَّهُ أَغَيْرُ مِنِّي، وَلِذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلَا شَخْصَ أَغَيْرُ مِنَ اللَّهِ، وَلَا أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنَ الْمَعَاذِيرِ، وَلِذَلِكَ بَعَثَ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ وَلَا شَخْصَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللَّه، وَلِذَلِكَ وَعَدَ الْجَنَّةَ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر لگی کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھوں تو تلوار سے مار ڈالوں، اسے کبھی نہ چھوڑوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سعد کی غیرت سے تعجب کرتے ہو؟ میں ان سے زیادہ غیرت دار ہوں اور اللہ جل جلالہ مجھ سے زیادہ غیرت دار ہے، اس نے چھپی ہوئی اور علانیہ بےشرمی کی باتوں کو (اسی غیرت ہی کی وجہ سے) حرام کیا اور الله تعالیٰ سے زیادہ کوئی شخص غیرت دار نہیں ہے، اور اللہ سے زیادہ کسی شخص کو عذر پسند نہیں ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کو بھیجا خوشخبری دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے (تاکہ بندے سزا سے پہلے اس کی بارگاہ میں عذر اور توبہ کر لیں) اور کسی شخص کو اللہ سے زیادہ تعریف پسند نہیں اس لئے الله تعالیٰ نے جنت کا وعدہ کیا (تاکہ بندے اس کی عبادت و تعریف کر کے جنت حاصل کریں)۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2264]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وابن عدي هو: زكريا والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2273] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4194، 7416] ، [مسلم 1499] ، [السنة لابن أبى عاصم 522] ، [الحاكم 358/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 2263)
سیدنا سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا واقعہ یہ تھا کہ جب آیتِ شریفہ: «﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ﴾ [النور: 4] » نازل ہوئی جس کا مطلب تھا کہ جو لوگ آزاد بیویوں پر بہتان لگائیں اور وہ ان پر گواہ نہ لا سکیں تو ان کو اسّی کوڑے لگاؤ، اس وقت سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں تو اگر ایسا حرام کام دیکھوں تو نہ جھڑکوں، نہ ہٹاؤں، نہ چار گواہ لاؤں، بلکہ اسے فوراً ہی ٹھکانے لگادوں، اتنے گواہ لاؤں گا تو وہ زنا کر کے چل دے گا۔
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا کہ تم اپنے سردار کی غیرت کی بات سن رہے ہو۔
انصار بولے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کے مزاج میں بہت غیرت ہے، ان کو ملامت نہ کیجئے، انہوں نے ہمیشہ کنواری لڑکی سے شادی کی اور اگر طلاق دے دی تو ان کی غیرت کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو یہ جرأت نہ ہو سکی کہ اس عورت سے نکاح کرے، (راز رحمہ اللہ)۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بے شرمی سے بچنا چاہئے اور آدمی کو غیرت مند ہونا چاہیے۔
اپنے اہل و عیال میں کوئی بھی خلافِ شرع کام دیکھے تو اس کا فوراً تدارک کرے۔
اور جو آدمی برائی دیکھے پھر بھی خاموش رہے وہ دیوث ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المغيرة بن شعبة الثقفي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عيسىصحابي
👤←👥وراد الثقفي، أبو الورد، أبو سعيد
Newوراد الثقفي ← المغيرة بن شعبة الثقفي
ثقة
👤←👥عبد الملك بن عمير اللخمي، أبو عمرو، أبو عمر
Newعبد الملك بن عمير اللخمي ← وراد الثقفي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبيد الله بن عمرو الأسدي، أبو وهب
Newعبيد الله بن عمرو الأسدي ← عبد الملك بن عمير اللخمي
ثقة
👤←👥زكريا بن عدي التيمي، أبو يحيى
Newزكريا بن عدي التيمي ← عبيد الله بن عمرو الأسدي
ثقة يحفظ