Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. باب: الحمى من فيح جهنم :
بخار جہنم کی بھاپ سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2804
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ أَوْ مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ".
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے یا جہنم کے جوش مارنے کی وجہ سے، پس اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2804]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط البخاري، [مكتبه الشامله نمبر: 2811] »
اس حدیث کی سند صحیح على شرط البخاری ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5725] ، [مسلم 84/2212] ، [ترمذي 2073] ، [ابن ماجه 3473] ، [أحمد 141/4] ، [طبراني 274/2، 4397، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2803)
اس سے مراد وہ بخار ہے جو صفراء کے جوش سے چڑھ آئے، اس میں ٹھنڈے پانی سے نہانا یا ہاتھ پاؤں کا دھونا مفید ہے، اسے آج کی ڈاکٹری نے بھی تسلیم کیا ہے، شدید بخار میں برف کا استعمال بھی اسی قبیل سے ہے، اور مروجہ ڈاکٹری کا ایک شعبۂ علاج پانی سے بھی ہے جو کافی ترقی پذیر ہے، ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو الله تعالیٰ نے جمیع علومِ نافعہ کا خزانہ بنا کر مبعوث فرمایا تھا، چنانچہ فنِ طبابت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کردہ اصول اس قدر جامع ہیں کہ کوئی بھی عقل مند ان کی تردید نہیں کر سکتا۔
(مولانا راز رحمہ اللہ)۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥رافع بن خديج الأنصاري، أبو رافع، أبو خديج، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥عباية بن رفاعة الزرقي، أبو رفاعة
Newعباية بن رفاعة الزرقي ← رافع بن خديج الأنصاري
ثقة
👤←👥سعيد بن مسروق الثوري، أبو سفيان
Newسعيد بن مسروق الثوري ← عباية بن رفاعة الزرقي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← سعيد بن مسروق الثوري
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري
ثقة