🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. باب في صِفَةِ الْحَشْرِ:
حشر کی کیفیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2837
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، ثُمَّ قَرَأَ: كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ سورة الأنبياء آية 104".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”لوگو! بیشک تم حشر میں ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بن ختنہ اٹھائے جاؤ گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: « ﴿كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ . . . . . .﴾ » (الأنبياء: 104/21) ترجمہ: جیسا کہ ہم نے پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا ہم ایسے ہی لوٹائیں گے (یعنی دوبارہ اٹھائیں گے) یہ ہماری طرف سے ایک وعده ہے جس کو ہم پورا کر کے رہیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2837]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2844] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3349] ، [مسلم 2860] ، [ترمذي 3167] ، [نسائي 2081] ، [أبويعلی 2396] ، [ابن حبان 7317] ، [الحميدي 489]
وضاحت: (تشریح حدیث 2836)
اس حدیث میں حشر کا ثبوت، اور جیسے انسان پیدا ہوئے ویسے ہی اٹھائے جانے، اور قیامت کے دن کی ہولناکی کا ذکر ہے۔
مسلم شریف کی روایت ہے: اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یا رسول الله! ایسی برہنہ حالت میں عورت مرد ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہونگے؟ فرمایا: ”اے عائشہ! اس وقت کا معاملہ بڑا ہولناک ہے، اس لئے وہاں کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کی فرصت کہاں ہوگی؟“ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی ہولناکی و شدت میں ہمیں اپنی رحمت کے سایہ تلے جگہ دے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥المغيرة بن النعمان النخعي
Newالمغيرة بن النعمان النخعي ← سعيد بن جبير الأسدي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← المغيرة بن النعمان النخعي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥هشام بن عبد الملك الباهلي، أبو الوليد
Newهشام بن عبد الملك الباهلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت
Sunan Darmi Hadith 2837 in Urdu