مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
120. دعاء الوقوف على الصفا والمروة
صفا و مروہ پر ٹھہر نے کی دعا
حدیث نمبر: 247
(لَمَّا دَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الصَّفَا قَرَأَ: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآئِرِ اللَّهِ﴾"أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ" فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَوَحَّدَ اللَّهَ وَكبَّرَهُ وَقَالَ: لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذلكَ. قَالَ مِثْلَ هَذَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ) الْحَدِيثُ
وَفِيهِ: (فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا)
وَفِيهِ: (فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا کے قریب آئے تو پڑھا: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَٰهِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِه» ”یقیناً صفا و مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، میں بھی اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے شروع کیا، اس پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلہ رو ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار کیا، اور اللہ کی کبریائی بیان کی اور درج ذیل دعا پڑھی: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران دعا کرتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کہتے، حدیث میں مروی ہے کہ جیسا (عمل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پر کیا اسی طرح آپ نے مروہ پر بھی کیا۔ [صحيح مسلم: 1218]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 247]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 247]