صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب دنو المصلي من السترة:
باب: جائے نماز کا سترہ کے قریب ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 509 ترقیم شاملہ: -- 1136
حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مَكِّيٌّ ، قَالَ يَزِيدُ أَخْبَرَنَا، قَالَ: " كَانَ سَلَمَةُ ، يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ الأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ، فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا مُسْلِمٍ، أَرَاكَ تَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الأُسْطُوَانَةِ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَهَا ".
مکی (بن ابراہیم) نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے خبر دی، انہوں نے کہا: حضرت سلمہ (بن اکوع) رضی اللہ عنہ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی جستجو کرتے جو مصحف کے پاس تھا۔ میں نے ان سے کہا: اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے دیکھا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1136]
حضرت یزید بیان کرتے ہیں کہ حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ مصحف کے قریب والے ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کرتے، میں نے ان سے پوچھا: ”اے ابو مسلم! میں آپ کو اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا قصد کرتے دیکھتا ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا قصد کرتے دیکھا ہے۔“ (ابو مسلم حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1136]
ترقیم فوادعبدالباقی: 509
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
502
| يتحرى الصلاة عندها |
صحيح مسلم |
1136
| يتحرى الصلاة عندها |
سنن ابن ماجه |
1430
| رأيت رسول الله يتحرى هذا المقام |
Sahih Muslim Hadith 1136 in Urdu
يزيد بن أبي عبيد الأسلمي ← سلمة بن الأكوع الأسلمي