صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب جَوَازِ حَمْلِ الصِّبْيَانِ فِي الصَّلاَةِ:
باب: نماز میں بچوں کا اٹھا لینا درست ہے ان کے کپڑے پر جب تک نجاست ثابت نہ ہو طہارت پر محمول ہیں اور عمل قلیل و عمل متفرق، نماز کو باطل نہیں کرتا۔
ترقیم عبدالباقی: 543 ترقیم شاملہ: -- 1215
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ . ح قَالَ: وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ جَمِيعًا، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ ، يَقُولُ: بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ جُلُوسٌ، خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ: أَنَّهُ أَمَّ النَّاسَ فِي تِلْكَ الصَّلَاة.
سعید مقبری نے عمرو بن سلیم زرقی سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے (آگے مذکورہ بالا روایتوں کی حدیث کے مانند حدیث بیان کی)، مگر انہوں (سعید مقبری) نے یہ بیان نہیں کیا کہ اس نماز میں آپ لوگوں کی امامت فرمائی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1215]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، پھر مذکورہ بالا راویوں کے ہم معنی روایت سنائی، فرق یہ ہے اس نے یہ بیان نہیں کیا کہ اس نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی امامت فرمائی تھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1215]
ترقیم فوادعبدالباقی: 543
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 1215 in Urdu
عمرو بن سليم الزرقي ← الحارث بن ربعي السلمي