علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
30. باب من ادرك ركعة من الصلاة فقد ادرك تلك الصلاة:
باب: جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے وہ نماز پالی۔
ترقیم عبدالباقی: 608 ترقیم شاملہ: -- 1375
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
معمر نے زہری سے، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی جس طرح امام مالک نے زید بن اسلم سے روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1375]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1375]
ترقیم فوادعبدالباقی: 608
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة معمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت فاضل | |
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر عبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد عبد بن حميد الكشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري | ثقة حافظ |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1375 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1375
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اگر کسی نے صبح یا عصر کی نماز ایسے وقت میں شروع کی کہ ایک رکعت پڑھنے کے بعد صبح کی صورت میں سورج نکل آیا اور عصر کی صورت میں سورج غروب ہو گیا تو وہ اپنی باقی نماز پڑھ لے گا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور تمام سلف کا موقف اس حدیث کے مطابق ہے صرف احناف کا یہ موقف ہے کہ ایسی صورت میں عصر کی نماز تو ہو جائے گی لیکن فجر کی نماز نہیں ہو گی اور اس کے لیے دلیل کے طور پر ایک عقلی خود ساختہ بات پیش کی ہے کہ عصر ناقص وقت میں شروع ہوئی اور ناقص وقت میں مکمل ہوئی اس لیے وہ ہو گئی لیکن صبح کی نماز کامل وقت میں شروع کی اور ناقص میں پوری کی اس لیے نہیں ہوئی لیکن یہ بات صریح حدیث کے خلاف ہے اگر مکروہ اوقات کی بنا پر یہ قاعدہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح غروب شمس کے وقت نمازکا قصد اور ارادہ کرنے سے منع فرمایا ہے سورج کے نکلتے وقت بھی ممانعت فرمائی ہے وہاں مقصد عمداً جان بوجھ کر ایسی حرکت کرنے سے منع فرمایا ہے جیسا کہ (لَايَتَحَرَّى)
(وہ قصد اور ارادہ نہ کرے)
کے الفاظ دلالت کر رہے ہیں اگر غیر شعوری طور پر یا کسی مجبوری کے سبب ایسا ہو جائے تو وہ ممنوع نہیں ہے۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1375]
Sahih Muslim Hadith 1375 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي