صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ:
باب: میت کو غسل دینا۔
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2172
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وأَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، قَالَ: وَقَالَتْ حَفْصَةُ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: " اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا، قَالَ: وَقَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ: مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ".
اسماعیل بن علیہ نے کہا: ہمیں ایوب نے خبر دی، انہوں نے کہا: حفصہ نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے (بیان کرتے ہوئے) کہا: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”اس کو طاق تعداد میں تین، پانچ یا سات مرتبہ غسل دو۔“ کہا: اور ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم نے ان (کے بالوں) کی کنگھی کر کے تین مینڈھیاں بنا دیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2172]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اسے طاق مرتبہ غسل دو، تین دفعہ یا پانچ دفعہ یا سات دفعہ۔“ اور حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”ہم نے اس کے بالوں میں کنگھی کر کے ان کے تین مجموعے بنا دیے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2172]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2172 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2172
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا غسل طاق مرتبہ دینا بہتر ہے۔
اگرچہ ضرورت کے مطابق وہ تین دفعہ یا پانچ دفعہ سے زائد ہی ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا غسل طاق مرتبہ دینا بہتر ہے۔
اگرچہ ضرورت کے مطابق وہ تین دفعہ یا پانچ دفعہ سے زائد ہی ہو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2172]
Sahih Muslim Hadith 2172 in Urdu
حفصة بنت سيرين الأنصارية ← أم عطية الأنصارية