صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
50. باب تحريم الزكاة على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعلى آله وهم بنو هاشم وبنو المطلب دون غيرهم:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اولاد بنی ہاشم و بنی عبدالمطلب پر زکوٰۃ حرام ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1071 ترقیم شاملہ: -- 2479
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِتَمْرَةٍ بِالطَّرِيقِ، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا ".
زائدہ نے منصور اور انہوں نے طلحہ بن مصرف سے روایت کی انہوں نے کہا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راستے میں (پڑی ہوئی) ایک کھجور کے قریب سے گزرے تو فرمایا: ”اگر یہ (امکان) نہ ہوتا کہ یہ صدقے سے ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2479]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راستہ میں پڑی ہوئی ایک کھجور کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اگر صدقہ کی ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اسے کھا لیتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2479]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1071
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
طلحة بن مصرف الإيامي ← أنس بن مالك الأنصاري