🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب فضل شهر رمضان:
باب: ماہ رمضان کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1079 ترقیم شاملہ: -- 2497
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَالْحُلْوَانِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ " بِمِثْلِهِ.
صالح نے ابن شہاب سے باقی ماندہ سابقہ سند سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان داخل (شروع) ہوتا ہے۔ (باقی الفاظ) اسی (یونس کی حدیث) کے مانند ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2497]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ماہ رمضان داخل ہوتا ہے آگے سابقہ حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2497]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1079
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥مالك بن أبي عامر الأصبحي، أبو محمد، أبو أنس
Newمالك بن أبي عامر الأصبحي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥نافع بن مالك التيمي، أبو سهيل
Newنافع بن مالك التيمي ← مالك بن أبي عامر الأصبحي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← نافع بن مالك التيمي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥صالح بن كيسان الدوسي، أبو محمد، أبو الحارث
Newصالح بن كيسان الدوسي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← صالح بن كيسان الدوسي
ثقة حجة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم القرشي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم القرشي ← إبراهيم بن سعد الزهري
ثقة
👤←👥الحسن بن علي الهذلي، أبو علي، أبو محمد
Newالحسن بن علي الهذلي ← يعقوب بن إبراهيم القرشي
ثقة حافظ له تصانيف
👤←👥محمد بن حاتم السمين، أبو عبد الله
Newمحمد بن حاتم السمين ← الحسن بن علي الهذلي
صدوق ربما وهم وكان فاضلا
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2497 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2497
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صُفِّدَت:
قید کر دیے جاتے ہیں،
ہتھکڑی لگا دی جاتی ہے۔
(2)
سَلسِلَت:
جکڑ دیے جاتے ہیں۔
زنجیروں میں باندھ دیے جاتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
حضرت شاہ ولی اللہ کے بقول جنت اور رحمت کے دروازے کھلنا،
دوزخ کے دروازے بند ہونا اور شیاطین کا مقید اور بے بس ہونا،
ان لوگوں کے اعتبار سے ہے جو اللہ کے صالح اور اطاعت شعاربندے ہیں۔
یعنی اہل ایمان ہیں۔
جورمضان میں خیر وسعادت حاصل کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کی خاطر طاعات وحسنات میں مشغول اور منہمک ہوتے ہیں۔
دن کو روزہ رکھ کر ذکر وفکر اور تلاوت میں وقت گزارتے ہیں۔
اور رات کو تراویح،
دعا واستغفار میں مشغول ہوتے ہیں اور ان کے انوروبرکات سے متأثر ہو کر عام مومنوں کے دل بھی رمضان مبارک میں عام مہینوں کے مقابلہ میں عبادات اور نیکیوں کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں اور بہت گناہوں سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ بہت سے غیر محتاط اور آزاد منش مسلمان بھی رمضان میں اپنی روش میں کچھ نہ کچھ تبدیلی کر لیتے ہیں۔
باقی رہے کفار اور خدا ناشناس لوگ اور وہ خدا فراموش،
آخرت فراموش،
بلکہ خدا سے ناآشنا اورغفلت شعار لوگ جو رمضان اور اس کے احکام وبرکات سے کوئی سروکار ہی نہیں رکھتے اور اس کے آنے پر ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
تو ان بشارتوں کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
احادیث میں اسی قسم کی بشارتیں جہاں بھی آئیں درحقیقت ان تمام کا تعلق صحیح ایماندار لوگوں سے ہے۔
جو لوگ خود ہی اپنے آپ کو ان سعادتوں اور برکتوں سے محروم رکھتے ہیں اور بارہ مہینے شیطان کی پیروی پروہ مطمئن ہیں۔
تو پھر اللہ کے ہاں ان کے لیے محرومی ونامرادی کے سوا کیا ہو سکتا ہے۔
(حجۃ اللہ البالغہ ج 2۔
ص۔
50 طبعہ منیریہ)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2497]

Sahih Muslim Hadith 2497 in Urdu