صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
13. باب صحة صوم من طلع عليه الفجر وهو جنب:
باب: روزے میں اگر جنبی کو صبح ہو جائے تو روزہ صحیح ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1109 ترقیم شاملہ: -- 2594
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ الرَّجُلِ يُصْبِحُ جُنُبًا أَيَصُومُ؟، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا، مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُ ".
احمد بن عثمان نوفلی، ابوعاصم، ابن جریج، محمد بن یوسف، حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا کہ وہ جنبی حالت میں صبح کرتا ہے تو کیا وہ آدمی روزہ رکھ سکتا ہے؟ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی حالت میں بغیر احتلام کے صبح کرتے پھر آپ روزہ رکھتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2594]
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا جو صبح جنابت کی حالت میں اٹھتا ہے: ”کیا وہ روزہ رکھے؟“ انہوں نے بتایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح جنابت کی حالت میں کرتے اور پھر روزہ رکھ لیتے تھے، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احتلام نہیں ہوتا تھا (یعنی تعلقات سے جنبی ہوتے تھے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2594]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1109
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
183
| يصبح جنبا من غير احتلام ثم يصوم قربت إلى النبي جنبا مشويا فأكل منه ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ |
صحيح مسلم |
2591
| يصبح جنبا من جماع لا من حلم ثم لا يفطر ولا يقضي |
صحيح مسلم |
2594
| يصبح جنبا من غير احتلام ثم يصوم |
سنن ابن ماجه |
1704
| يصبح جنبا من الوقاع لا من احتلام ثم يغتسل ويتم صومه |
Sahih Muslim Hadith 2594 in Urdu
سليمان بن يسار الهلالي ← أم سلمة زوج النبي