صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
72. باب صحة حج الصبي واجر من حج به:
باب: بچے کے حج کے صحیح ہونے کا بیان، اور اس کو حج کرانے والے کے ثواب کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3253
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فقَالَ: " مَنِ الْقَوْمُ؟ "، قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: " رَسُولُ اللَّهِ "، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فقَالَت أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابراہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ کریب سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روہاء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ایک قافلے سے ہوئی آپ نے پوچھا: ”کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔“ اسی دوران میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر ایک قافلہ کو ملے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون لوگ ہو؟“ انہوں نے کہا، مسلمان ہیں، انہوں نے پوچھا، آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول ہوں۔“ تو ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچہ پیش کیا اور پوچھا، کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور اجر تمہیں ملے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2646
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
سنن النسائى الصغرى |
2647
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
سنن النسائى الصغرى |
2648
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
سنن النسائى الصغرى |
2649
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
سنن النسائى الصغرى |
2650
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
صحيح مسلم |
3254
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
صحيح مسلم |
3253
| ألهذا حج قال نعم ولك أجر |
سنن أبي داود |
1736
| هل لهذا حج قال نعم ولك أجر |
بلوغ المرام |
583
| نعم ولك اجر |
مسندالحميدي |
514
| من القوم |
مسندالحميدي |
516
| نعم أعرضهم على الله |
كريب بن أبي مسلم القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي