صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
11. باب اسْتِحْبَابِ التَّزَوُّجِ وَالتَّزْوِيجِ فِي شَوَّالٍ وَاسْتِحْبَابِ الدُّخُولِ فِيهِ:
باب: عقد کا اور زفاف کا شوال میں مستحب ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 1423 ترقیم شاملہ: -- 3484
وحدثناه ابْنُ نُمَيْرٍ ، حدثنا أَبِي ، حدثنا سُفْيَانُ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِعْلَ عَائِشَةَ.
عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ (یہ) حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے عمل (خاندان کی بچیوں کا شوال میں شادی کرانے) کا تذکرہ نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3484]
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت نقل کرتے ہیں، لیکن اس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے عمل کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3484]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1423
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الله بن نمير الهمداني، أبو هشام عبد الله بن نمير الهمداني ← سفيان الثوري | ثقة صاحب حديث من أهل السنة | |
👤←👥محمد بن نمير الهمداني، أبو عبد الرحمن محمد بن نمير الهمداني ← عبد الله بن نمير الهمداني | ثقة حافظ |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3484 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3484
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زمانہ جاہلیت میں لوگ ماہ شوال میں شادی اور زفاف کو منحوس خیال کرتے تھے،
جیسا کہ اب بھی بعض لوگوں میں اس کے اثرات باقی ہیں اس جاہلی نظریہ کی تردید کی خاطر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ماہ شوال میں شادی اور رخصتی کو بہتر اور پسندیدہ سمجھتی تھیں،
اسی طرح بعض لوگ محرم میں شادی کو منحوس خیال کرتے ہیں یہ جاہلانہ خیال ہے۔
فوائد ومسائل:
زمانہ جاہلیت میں لوگ ماہ شوال میں شادی اور زفاف کو منحوس خیال کرتے تھے،
جیسا کہ اب بھی بعض لوگوں میں اس کے اثرات باقی ہیں اس جاہلی نظریہ کی تردید کی خاطر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ماہ شوال میں شادی اور رخصتی کو بہتر اور پسندیدہ سمجھتی تھیں،
اسی طرح بعض لوگ محرم میں شادی کو منحوس خیال کرتے ہیں یہ جاہلانہ خیال ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3484]
Sahih Muslim Hadith 3484 in Urdu
عبد الله بن نمير الهمداني ← سفيان الثوري