🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب لا تحل المطلقة ثلاثا لمطلقها حتى تنكح زوجا غيره ويطاها ثم يفارقها وتنقضي عدتها:
باب: طلاق ثلاثہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1433 ترقیم شاملہ: -- 3526
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو، قَالَا: حدثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَت: كُنْتُ عَنْدَ رِفَاعَةَ، فَطَلَّقَنِي، فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ، وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: " أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا، حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ، وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ "، قَالَت: وَأَبُو بَكْرٍ، عَنْدَهُ وَخَالِدٌ بِالْبَابِ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ، فَنَادَى: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَا تَسْمَعُ هَذِهِ مَا تَجْهَرُ بِهِ عَنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟.
سفیان نے ہمیں زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رفاعہ (بن سموءل قرظی) کی بیوی (تمیمہ بنت وہب قرظیہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: میں رفاعہ کے ہاں (نکاح میں) تھی، اس نے مجھے طلاق دی اور قطعی (تیسری) طلاق دے دی تو میں نے عبدالرحمٰن بن زبیر (بن باطا قرظی) سے شادی کر لی، مگر جو اس کے پاس ہے وہ کپڑے کی جھالر کی طرح ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: کیا تم دوبارہ رفاعہ کے پاس لوٹنا چاہتی ہو؟ نہیں (جا سکتی)، حتیٰ کہ تم اس (دوسرے خاوند) کی لذت چکھ لو اور وہ تمہاری لذت چکھ لے۔ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پاس موجود تھے اور خالد رضی اللہ عنہ (بن سعید بن عاص) دروازے پر اجازت ملنے کے منتظر تھے، تو انہوں نے پکار کر کہا: ابوبکر! کیا آپ اس عورت کو نہیں سن رہے جو بات وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اونچی آواز سے کہہ رہی ہے؟ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3526]
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت رفاعہ کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کی، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں رفاعہ کے نکاح میں تھی، اس نے مجھے تیسری طلاق دے دی، تو میں نے عبدالرحمٰن بن زبیر سے شادی کر لی اور اس کے پاس تو بس کپڑے کے ڈورے کی طرح ہے (جس میں تناؤ نہیں ہے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرا کر فرمایا: کیا تو رفاعہ کی طرف لوٹنا چاہتی ہے؟ یہ نہیں ہو گا، جب تک تو اس سے لطف اندوز نہ ہو لے اور وہ تجھ سے لذت و مٹھاس حاصل نہ کر لے۔ (تم ایک دوسرے سے تعلقات قائم نہ کر لو) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اور حضرت خالد (ابن سعید) دروازہ پر اجازت کے منتظر کھڑے تھے، تو اس نے بلند آواز سے کہا، اے ابوبکر! کیا آپ اس عورت کو سن نہیں رہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا پکار رہی ہے (شرم و حیا والی بات کو بے باکی سے کہہ رہی ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3526]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1433
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حافظ حجة
👤←👥عمرو بن محمد الناقد، أبو عثمان
Newعمرو بن محمد الناقد ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← عمرو بن محمد الناقد
ثقة حافظ صاحب تصانيف
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5265
لا تحلين لزوجك الأول حتى يذوق الآخر عسيلتك وتذوقي عسيلته
صحيح البخاري
5317
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
صحيح البخاري
5261
لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول
صحيح البخاري
5260
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
صحيح البخاري
2639
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
صحيح البخاري
6084
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
صحيح البخاري
5792
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
صحيح البخاري
5825
لم تصلحي له حتى يذوق من عسيلتك
صحيح مسلم
3531
لا حتى يذوق الآخر من عسيلتها ما ذاق الأول
صحيح مسلم
3529
لا حتى يذوق عسيلتها
صحيح مسلم
3527
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
صحيح مسلم
3526
لا حتى تذوقي عسيلته
جامع الترمذي
1118
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
سنن أبي داود
2309
لا تحل للأول حتى تذوق عسيلة الآخر ويذوق عسيلتها
سنن النسائى الصغرى
3436
لا حتى يذوق الآخر عسيلتها وتذوق عسيلته
سنن النسائى الصغرى
3441
لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول
سنن النسائى الصغرى
3440
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
سنن النسائى الصغرى
3438
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
سنن النسائى الصغرى
3437
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
سنن النسائى الصغرى
3285
لا حتى يذوق عسيلتك وتذوقي عسيلته
سنن ابن ماجه
1932
لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
بلوغ المرام
854
لا حتى يذوق الآخر من عسيلتها ما ذاق الأول
مسندالحميدي
228
أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك
Sahih Muslim Hadith 3526 in Urdu