صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3. باب تحريم ابنة الاخ من الرضاعة:
باب: رضاعی بھتیجی کی حرمت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1447 ترقیم شاملہ: -- 3584
وحدثناه زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حدثنا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ . ح وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ الْقُطَعِيُّ ، حدثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، جَمِيعًا، عَنْ شُعْبَةَ . ح وحدثناه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، كِلَاهُمَا عَنْ قَتَادَةَ ، بِإِسْنَادِ هَمَّامٍ سَوَاءً، غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ شُعْبَةَ انْتَهَى عَنْدَ قَوْلِهِ: ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَفِي حَدِيثِ سَعِيدٍ: وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ، وَفِي رِوَايَةِ بِشْرِ بْنِ عُمَرَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ.
یحییٰ قطان اور بشر بن عمر نے شعبہ سے حدیث بیان کی، شعبہ اور سعید بن ابی عروبہ دونوں نے قتادہ سے ہمام کی (سابقہ) سند کے ساتھ بالکل اسی طرح روایت کی، مگر شعبہ کی حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول: ”میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔“ پر ختم ہو گئی اور سعید کی حدیث میں ہے: ”رضاعت سے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔“ اور بشر بن عمر کی روایت میں (جابر بن زید سے روایت ہے کی بجائے یہ) ہے: ”میں نے جابر بن زید سے سنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3584]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے تین مختلف اساتذہ کی سند سے ہمام رحمہ اللہ کی مذکورہ سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، مگر شعبہ رحمہ اللہ کی حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول پر ختم ہو گئی ہے: ”وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔“ اور سعید رحمہ اللہ کی روایت میں ہے: ”واقعہ یہ ہے رضاعت سے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔“ (ہمام رحمہ اللہ کی روایت میں نسب کی جگہ رحم کا لفظ ہے) اور بشر بن عمر رحمہ اللہ کی روایت میں قتادہ رحمہ اللہ نے سماع کی تصریح کی ہے۔ قتادہ رحمہ اللہ مدلس راوی ہے، اس لیے اس کا عنعنہ معتبر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3584]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1447
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 3584 in Urdu
سعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي