صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب المطلقة ثلاثا لا نفقة لها:
باب: مطلقہ بائنہ کے نفقہ نہ ہونے کابیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1480 ترقیم شاملہ: -- 3714
وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقَ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنا أَبُو عَاصِمٍ ، حدثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، فَسَأَلْنَاهَا، فقَالَت: كُنْتُ عَنْدَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَخَرَجَ فِي غَزْوَةِ نَجْرَانَ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ مَهْدِيٍّ، وَزَادَ، قَالَت: فَتَزَوَّجْتُهُ فَشَرَّفَنِي اللَّهُ بِأَبِي زَيْدٍ، وَكَرَّمَنِي اللَّهُ بِأَبِي زَيْدٍ،
ابوعاصم نے ہمیں خبر دی، (کہا:) ہمیں سفیان ثوری نے ابوبکر بن ابی جہم سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے سوال کیا، تو انہوں نے کہا: میں ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ رضی اللہ عنہ کی بیوی تھی، وہ نجران کی لڑائی میں نکلے، آگے انہوں نے عبدالرحمٰن کی حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور یہ اضافہ کیا: (فاطمہ نے) کہا: تو میں نے ان (اسامہ) سے شادی کر لی، اللہ نے ابوزید (اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ) کی وجہ سے مجھے شرف بخشا، اللہ نے ابوزید کی وجہ سے مجھے عزت دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3714]
ابوبکر بن ابی جہم بیان کرتے ہیں کہ میں اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن، فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور ان سے سوال کیا، تو انہوں نے جواب دیا: میں ابو عمرو بن حفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھی اور وہ نجران کی لڑائی میں شرکت کے لیے چلا گیا۔ اور آگے مذکورہ بالا حدیث بیان کی اور یہ اضافہ کیا: تو میں نے اسامہ رضی اللہ عنہ سے شادی کر لی، اللہ تعالیٰ نے مجھے ابو زید کے ذریعے مقام شرف و مرتبہ بخشا اور اللہ نے مجھے ابو زید کے ذریعے عزت بخشی (ابو زید حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3714]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1480
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥فاطمة بنت قيس الفهرية | صحابية | |
👤←👥أبو بكر بن أبي الجهم العدوي، أبو بكر أبو بكر بن أبي الجهم العدوي ← فاطمة بنت قيس الفهرية | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← أبو بكر بن أبي الجهم العدوي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم الضحاك بن مخلد النبيل ← سفيان الثوري | ثقة ثبت | |
👤←👥إسحاق بن منصور الكوسج، أبو يعقوب إسحاق بن منصور الكوسج ← الضحاك بن مخلد النبيل | ثقة ثبت |
Sahih Muslim Hadith 3714 in Urdu
أبو بكر بن أبي الجهم العدوي ← فاطمة بنت قيس الفهرية