🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب تحريم بيع الخمر والميتة والخنزير والاصنام:
باب: شراب اور مردار اور سور اور بتوں کی بیع حرام ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1583 ترقیم شاملہ: -- 4052
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ : أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ، فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا ".
ابن جریج نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابن شہاب نے سعید بن مسیب سے خبر دی کہ انہوں نے انہیں (ابن شہاب کو) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی، آپ نے فرمایا: اللہ یہود کو ہلاک کرے! اللہ نے ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4052]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کو غارت کرے، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا، تو انہوں نے ان چربیوں کو بیچا اور ان کی قیمتیں کھائیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4052]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1583
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد
Newسعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← ابن جريج المكي
ثقة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← روح بن عبادة القيسي
ثقة حافظ إمام
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2224
حرمت عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها
صحيح مسلم
4052
حرم الله عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها
صحيح مسلم
4053
قاتل الله اليهود حرم عليهم الشحم فباعوه وأكلوا ثمنه
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4052 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4052
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہود نے چربی کو استعمال کرنے کے لیے یہ حیلہ نکالا کہ اس کو پگھلایا تاکہ وہ شحم کی بجائے ودك (چکنائی)
بن جائے،
کیونکہ عربوں کے ہاں،
پگھلانے سے پہلے اس کو شحم کہتے ہیں،
اور پگھلانے کے بعد وَدَك کہتے ہیں،
اس طرح اس حیلہ کے ذریعہ،
اس کو استعمال کرنا شروع کر دیا،
کہ بیچ کر اس کی رقم کھا لیتے،
یا استعمال میں لے آتے،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شرعی حکم سے بچنے کے لیے حیلہ نکالنا جائز نہیں ہے،
ہاں شرعی حکم کے نفاذ کے لیے یا اس کی مخالفت سے بچنے کے لیے حیلہ یعنی تدبیر کرنا جائز ہے،
فریب کاری اور دھوکہ دہی جائز نہیں ہے۔
اس لیے دھوکہ دہی کے لیے،
قرآن کی آیت،
کہ ﴿خُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا﴾،
تنکوں کا گٹھا لے کر ماریے یا ﴿جَعَلَ السِّقَايَةَ فِي رَحْلِ أَخِيهِ﴾ اپنے بھائی کے بورے میں پیالہ ڈال دیا،
سے استدلال درست نہیں ہے،
کیونکہ یہ کام اللہ تعالیٰ کے فرمان اور نص سے ہوئے ہیں،
حضرت ایوب یا حضرت یوسف علیہما السلام نے اپنے طور پر نہیں اپنائے،
اس طرح آپ نے ردی کھجوریں بیچ کر قیمتاً اچھی کھجوریں خریدنے کا حکم دیا،
تو اس میں کوئی دھوکہ والی بات نہیں ہے،
بلکہ شارع (قانون ساز)
کا حکم ہے،
یہود کی طرح اپنی طرف سے یہ کام نہیں کیا،
شراب کو سرکہ بنانا اپنا فعل ہے جبکہ شارع نے شراب کو بیچنے سے منع فرمایا ہے،
تو انسان نے اس حکم سے بیچنے کے لیے اس میں تبدیلی کر لی،
جیسا کہ یہود نے شحم کو ودك بنا کر بیچنا شروع کر دیا،
اس طرح یہود بھی ہفتہ کے دن مچھلیاں نہیں پکڑتے تھے،
ہفتہ کا دن گزرنے کے بعد ہی پکڑتے تھے،
ہفتہ کے دن تو صرف جال ہی لگاتے تھے،
یا گڑھوں میں دھکیل دیتے تھے،
(سوراخوں کے ذریعہ)
اور یہ چیز ان کے لیے عذاب کا باعث بنی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4052]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4053
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ و برباد کرے، ان پر چربی حرام کی گئی، تو انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھانی شروع کر دی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4053]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شرعی طور پر بعض چیزوں کا کھانا حرام ہے،
اس لیے کھانے کے لیے ان کی خرید و فروخت بھی حرام ہے،
لیکن اس کے دوسرے استعمال جائز ہیں،
اس لیے دوسرے منافع کی خاطر ان کی بیع بھی جائز ہے جیسے گدھا،
خچر اور شکاری پرندے،
ان کی خرید و فروخت جائز ہے،
اس طرح مردارے چمڑے کو رنگ کر بیچنا جائز ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4053]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2224
2224. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کوتباہ وبرباد کرے!ان پر چربی حرام کی گئی توا نھوں نے اسے فروخت کرنا شروع کردیا اور اس کی قیمتیں کھانے لگے۔ ابو عبداللہ(امام بخاری ؒ) بیان کرتے ہیں کہ قاتل کے معنی لعنت کرنا ہے جیسا کہ قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ کے معنی ہیں: جھوٹوں پر لعنت کی گئی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2224]
حدیث حاشیہ:
انہوں نے حیلہ کرکے اسے اپنے لیے حلال بنا لیا، اس حرکت کی وجہ سے ان پر بددعا کی گئی۔
معلوم ہوا کہ حیلہ بہانہ کرکے کسی شرعی حکم میں رد وبدل کرنا انتہائی جرم ہے اور کسی حلال کو حرام کرا لینا اور حرام کو کسی حیلہ سے حلال کرانا یہ لعنت کا موجب ہے۔
مگر صد افسوس کہ فقہائے کرام نے مستقل کتاب الحیل لکھ ڈالی ہیں۔
جن میں کتنے ہی ناواجب حیلے بہانے تراشنے کی تدابیر بتلائی گئی ہیں، اللہ رحم کرے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2224]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2224
2224. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کوتباہ وبرباد کرے!ان پر چربی حرام کی گئی توا نھوں نے اسے فروخت کرنا شروع کردیا اور اس کی قیمتیں کھانے لگے۔ ابو عبداللہ(امام بخاری ؒ) بیان کرتے ہیں کہ قاتل کے معنی لعنت کرنا ہے جیسا کہ قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ کے معنی ہیں: جھوٹوں پر لعنت کی گئی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2224]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہواکہ ایسی حیلہ سازی اور وسیلہ جوئی جو انسان کوکسی ممنوع کام تک پہنچا دے ناجائز اور حرام ہے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جس کی ذات حرام ہے اس کی قیمت کھانا بھی حرام ہے۔
آخر میں امام بخاری ؒ نے قاتل کے معنی لعن کیے ہیں اور یہ معنی انھوں نے قرآن سے اخذ کیے ہیں۔
قرآن مجید میں ہے:
﴿قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ ﴿١٠﴾ حضرت ابن عباس ؓ نے اس کے معنی لعنت زدگی کیے ہیں اور خراصون کےمعنی كذابون ہیں۔
اسے امام مجاہد نے اختیار کیا ہے۔
(فتح الباري: 525/4)
(2)
واضح رہے کہ اس حدیث کے مطابق حرام چیزوں کی شکل تبدیل کرکے انھیں فروخت کرنا اور ان کی قیمت استعمال کرنا حرام ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2224]