🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب حكم المحاربين والمرتدين:
باب: لڑنے والوں کا اور اسلام سے پھر جانے والوں کا حکم۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1671 ترقیم شاملہ: -- 4356
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ . ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا خَلْفَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالَ: لِلنَّاسِ مَا تَقُولُونَ فِي الْقَسَامَةِ؟، فَقَالَ عَنْبَسَةُ: قَدْ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ كَذَا وَكَذَا، فَقُلْتُ: إِيَّايَ حَدَّثَ أَنَسٌ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَيُّوبَ، وَحَجَّاجٍ، قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: فَلَمَّا فَرَغْتُ، قَالَ عَنْبَسَةُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، قَالَ أَبُو قِلَابَةَ، فَقُلْتُ: أَتَتَّهِمُنِي يَا عَنْبَسَةُ؟، قَالَ: لَا، هَكَذَا حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ " لَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ يَا أَهْلَ الشَّامِ مَا دَامَ فِيكُمْ هَذَا أَوْ مِثْلُ هَذَا "،
ابن عون نے کہا: ہمیں ابورجاء مولیٰ ابی قلابہ نے ابوقلابہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں عمر بن عبدالعزیز کے پیچھے بیٹھا تھا تو انہوں نے لوگوں سے کہا: تم قسامہ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ عنبسہ نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اس اس طرح حدیث بیان کی ہے۔ اس پر میں نے کہا: مجھے بھی حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔ اور انہوں نے ایوب اور حجاج کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ ابوقلابہ نے کہا: جب میں فارغ ہوا تو عنبسہ نے سبحان اللہ کہا (تعجب کا اظہار کیا۔) ابوقلابہ نے کہا: اس پر میں نے کہا: اے عنبسہ! کیا تم مجھ پر (جھوٹ بولنے کا) الزام لگاتے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں، ہمیں بھی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اسی طرح حدیث بیان کی ہے۔ اے اہل شام! جب تم میں یہ یا ان جیسے لوگ موجود ہیں، تم ہمیشہ بھلائی سے رہو گے۔ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4356]
حضرت ابو قلابہ بیان کرتے ہیں، میں عمر بن عبدالعزیز کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، تو انہوں نے لوگوں سے پوچھا، قسامہ کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ تو حضرت عنبسہ ‬ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا، ہمیں حضرت انس بن مالک ‬ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس طرح حدیث بیان کی ہے، ابو قلابہ کہتے ہیں، حضرت انس ‬ رضی اللہ تعالی عنہ نے مجھے ہی حدیث سنائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگ آئے، آگے حجاج اور ایوب کی طرح مذکورہ بالا روایت بیان کی، ابو قلابہ کہتے ہیں، جب میں ساری حدیث سن چکا، تو عنبسہ نے کہا، سبحان اللہ، [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4356]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1671
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة
Newعبد الله بن زيد الجرمي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥سلمان الجرمي، أبو رجاء
Newسلمان الجرمي ← عبد الله بن زيد الجرمي
ثقة
👤←👥عبد الله بن عون المزني، أبو عون
Newعبد الله بن عون المزني ← سلمان الجرمي
ثقة ثبت فاضل
👤←👥أزهر بن سعد الباهلي، أبو بكر
Newأزهر بن سعد الباهلي ← عبد الله بن عون المزني
ثقة
👤←👥أحمد بن عثمان النوفلي، أبو الجوزاء، أبو عثمان
Newأحمد بن عثمان النوفلي ← أزهر بن سعد الباهلي
ثقة
👤←👥معاذ بن معاذ العنبري، أبو المثنى، أبو هانئ
Newمعاذ بن معاذ العنبري ← أحمد بن عثمان النوفلي
ثقة متقن
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← معاذ بن معاذ العنبري
ثقة ثبت
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4356 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4356
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام مسلم نے یہ حدیث انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کی ہے،
اور امام بخاری،
باب القسامہ،
کتاب الدیات میں اس کو تفصیل سے لائے ہیں،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ قسامہ کے قائل نہیں تھے،
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس سے قصاص کے قائل نہیں تھے،
کیونکہ مدعی علیہ کے خلاف بینہ قائم نہیں ہو سکتی،
اور عدم مشاہدہ کی بناء پر قسمیں اٹھانا بھی مشکل ہے،
لیکن لوث و عداوت کی بناء پر کسی محلہ پر الزام عائد ہو سکتا ہے اور ان سے براءت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے،
جس سے انکار کی صورت میں دیت لی جا سکتی ہے،
لیکن عام طور پر شارحین کا خیال یہی ہے کہ ابو قلابہ قسامہ کے قائل نہیں تھے،
عکل اور عرینہ کے بارے میں حدیث کو ان کے ارتداد کی سزا قرار دیتے تھے،
اور قتل صرف تین صورتوں میں جائز سمجھتے تھے۔
(1)
شادی شدہ زنا کا مرتکب ہو۔
(2)
کوئی کسی کو قتل کر دے۔
(3)
اسلام لا کر اس سے ارتداد اختیار کرے،
ان تین صورتوں کے سوا کسی کو قتل کرنا درست نہیں سمجھتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4356]

Sahih Muslim Hadith 4356 in Urdu