الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب الصَّائِلُ عَلَى نَفْسِ الإِنْسَانِ أَوْ عُضْوِهِ إِذَا دَفَعَهُ الْمَصُولُ عَلَيْهِ فَأَتْلَفَ نَفْسَهُ أَوْ عُضْوَهَ لاَ ضَمَانَ عَلَيْهِ:
باب: جب کوئی دوسرے کی جان یا عضو پر حملہ کرے اور وہ اس کو دفع کرے اور دفع کرنے میں حملہ کرنے والے کی جان یا عضو کو نقصان پہنچے تو اس پر کچھ تاوان نہ ہو گا (یعنی حفاظت خود اختیاری جرم نہیں ہے)۔
ترقیم عبدالباقی: 1674 ترقیم شاملہ: -- 4369
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى " أَنَّ أَجِيرًا لِيَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ عَضَّ رَجُلٌ ذِرَاعَهُ، فَجَذَبَهَا فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبْطَلَهَا وَقَالَ: أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ ".
بدیل نے عطاء بن ابی رباح سے اور انہوں نے صفوان بن یعلیٰ سے روایت کی کہ یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ کا ایک ملازم تھا کسی آدمی نے اس کی کلائی کو دانتوں سے کاٹا، اس نے اسے کھینچا تو اس کا سامنے والا دانت گر گیا، معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک لایا گیا تو آپ نے اسے رائیگاں قرار دیا اور فرمایا: ”تم چاہتے تھے کہ اسے (اس کی کلائی کو اس طرح) چبا ڈالو جس طرح سانڈ چناتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4369]
حضرت صفوان بن یعلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یعلیٰ بن منیہ کے اجیر کا ایک آدمی نے ہاتھ (کلائی) چبایا، تو اس نے اسے کھینچ لیا، جس سے کاٹنے والے کا سامنے کا دانت گر گیا، مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو رائیگاں قرار دیا اور فرمایا: ”تو نے چاہا اس کو چباتا رہے، جس طرح اونٹ چباتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4369]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1674
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥صفوان بن يعلى بن أمية التميمي | ثقة | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح عطاء بن أبي رباح ← صفوان بن يعلى بن أمية التميمي | ثقة فقيه ، فاضل لكنه كثير الإرسال ، وقيل : إنه تغير بآخره ، ولم يكثر ذلك منه | |
👤←👥بديل بن ميسرة العقيلي بديل بن ميسرة العقيلي ← عطاء بن أبي رباح | ثقة | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← بديل بن ميسرة العقيلي | ثقة ثبت | |
👤←👥هشام الدستوائي هشام الدستوائي ← قتادة بن دعامة | ثقة ثبت ، وقد رمي بالقدر | |
👤←👥معاذ بن هشام الدستوائي معاذ بن هشام الدستوائي ← هشام الدستوائي | صدوق ربما وهم | |
👤←👥مالك بن عبد الواحد المسمعي مالك بن عبد الواحد المسمعي ← معاذ بن هشام الدستوائي | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4369 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4369
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
تقضم(س)
:
دانتوں کے اطراف سے چبانا۔
مفردات الحدیث:
تقضم(س)
:
دانتوں کے اطراف سے چبانا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4369]
Sahih Muslim Hadith 4369 in Urdu
عطاء بن أبي رباح ← صفوان بن يعلى بن أمية التميمي