الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
77. باب معنى قول الله عز وجل: {ولقد رآه نزلة اخرى} وهل راى النبي صلى الله عليه وسلم ربه ليلة الإسراء:
باب: اس باب میں یہ بیان ہے کہ «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى» سے کیا مراد ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق تعالیٰ جل جلالہ کو معراج کی رات میں دیکھا تھا یا نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 176 ترقیم شاملہ: -- 437
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ جَمِيعًا، عَنْ وَكِيعٍ، قَالَ الأَشَجُّ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ أَبِي جَهْمَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى سورة النجم آية 11، وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى سورة النجم آية 13، قَالَ: " رَآهُ بِفُؤَادِهِ مَرَّتَيْنِ "،
وکیع نے کہا: ہمیں اعمش نے زیاد بن حصین ابوجہمہ سے حدیث سنائی، انہوں نے ابوعالیہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے آیت: «مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ» ”جھوٹ نہ دیکھا دل نے جو دیکھا“ اور «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ» ”اور آپ نے اسے ایک بار اترتے ہوئے دیکھا“ (کے بارے میں) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (رب تعالیٰ کو) اپنے دل سے دو بار دیکھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 437]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ «مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ» (النجم: 11) ”بلاشبہ آپ نے جو کچھ دیکھا دل نے اس میں جھوٹ کی آمیزش نہیں کی۔“ «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ» (النجم: 13) ”بلا شبہ آپ نے اسے ایک اور بار اترتے دیکھا ہے“ کی تفسیر یہ ہے ”کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو اپنے دل سے دو دفعہ دیکھا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 437]
ترقیم فوادعبدالباقی: 176
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (5423)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
أبو العالية الرياحي ← عبد الله بن العباس القرشي