🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب حد الزنا:
باب: زنا کی حد کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1690 ترقیم شاملہ: -- 4416
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: " كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كُرِبَ لِذَلِكَ، وَتَرَبَّدَ لَهُ وَجْهُهُ، قَالَ: فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ ذَاتَ يَوْمٍ، فَلُقِيَ كَذَلِكَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ: خُذُوا عَنِّي فَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ الثَّيِّبُ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ رَجْمٌ بِالْحِجَارَةِ، وَالْبِكْرُ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ نَفْيُ سَنَةٍ "،
سعید نے قتادہ سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے حطان بن عبداللہ رقاشی سے اور انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل کی جاتی تو آپ پر اس کی وجہ سے تکلیف (کی کیفیت) طاری ہو جاتی تھی اور آپ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو جاتا تھا، کہا: ایک دن آپ پر وحی نازل کی گئی تو آپ اسی کیفیت سے دوچار ہوئے، جب آپ سے یہ کیفیت دور ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے سیکھ لو، اللہ نے ان (عورتوں) کے لیے راہ نکال دی ہے، شادی شدہ، شادی شدہ سے (زنا کرے) اور کنوارا، کنواری سے (یا کنوارا شادی شدہ سے تو) شادی شدہ کے لیے (سزا) سو کوڑے، پھر پتھروں سے رجم کرنا ہے اور کنوارے کے لیے سو کوڑے پھر ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4416]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم شدت (کرب و تکلیف) محسوس کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ خاکستری یا سیاہی مائل ہو جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک دن وحی نازل ہونا شروع ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کیفیت سے دوچار ہوئے تو جب یہ کیفیت چھٹی یا زائل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے سیکھ لو، اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لیے راہ مقرر کر دی ہے، یعنی حکم جاری فرمایا ہے، شادی شدہ مرد، شادی شدہ عورت سے زنا کرے اور غیر شادی شدہ مرد، غیر شادی شدہ عورت سے زنا کرے تو شادی شدہ جوڑے کے لیے، سو کوڑے اور پھر پتھروں سے مارنا ہے اور غیر شادی شدہ جوڑے کے لیے سو (100) کوڑے پھر ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4416]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1690
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبادة بن الصامت الأنصاري، أبو الوليدصحابي
👤←👥حطان بن عبد الله البصري
Newحطان بن عبد الله البصري ← عبادة بن الصامت الأنصاري
ثقة
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← حطان بن عبد الله البصري
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← الحسن البصري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر
Newسعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ
👤←👥عبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي، أبو محمد
Newعبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي ← سعيد بن أبي عروبة العدوي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← عبد الأعلى بن عبد الأعلى القرشي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← محمد بن بشار العبدي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4416
خذوا عني فقد جعل الله لهن سبيلا الثيب بالثيب والبكر بالبكر الثيب جلد مائة ثم رجم بالحجارة والبكر جلد مائة ثم نفي سنة
صحيح مسلم
4414
البكر بالبكر جلد مائة ونفي سنة والثيب بالثيب جلد مائة والرجم
جامع الترمذي
1434
الثيب بالثيب جلد مائة ثم الرجم والبكر بالبكر جلد مائة ونفي سنة
سنن ابن ماجه
2550
البكر بالبكر جلد مائة وتغريب سنة والثيب بالثيب جلد مائة والرجم
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4416 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4416
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
البكر:
کنوارا،
غیر شادی شدہ مرد یا عورت۔
(2)
الثيب:
شادی شدہ مرد یا عورت۔
(3)
كُرِبَ:
کرب و تکلیف پہنچنا۔
(4)
تَرَبَّد:
سیاہی مائل ہو جانا،
کیونکہ ربده،
سفید چیز کا سیاہی کی طرف تبدیل ہونا ہے۔
(5)
السبيل:
قرآن مجید میں سورہ نساء آیت نمبر 15 میں بدکار عورت کی سزا بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا تھا،
(انہیں گھروں میں بند رکھو حتیٰ کہ انہیں موت آ جائے یا اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی سبیل راہ یعنی نیا حکم جاری فرما دے)
اور اس حدیث میں اس سبیل کی تعیین یا وضاحت کر دی گئی ہے،
جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے مقرر کی ہے اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی قرآن کے سوا حدیث و سنت کی شکل میں بھی اترتی تھی،
جس پر آپ قرآن ہی کی طرح عمل کرتے تھے۔
اس وحی میں یہ حکم بیان کیا گیا ہے کہ اگر مرد یا عورت غیر شادی شدہ ہو تو اس کی سزا سو (100)
کوڑے اور ایک سال کے لیے شہر بدری ہے اور اگر وہ شادی شدہ ہوں تو ان کے لیے سو کوڑے اور سنگسار کرنا ہے،
ائمہ میں اس کی تفصیلات میں کچھ اختلاف ہے،
غیر شادی شدہ مرد ہو یا عورت،
اس کی سزا سو کوڑے ہے،
اس پر اتفاق ہے،
لیکن جلا وطنی کے بارے میں مندرجہ ذیل نظریات ہیں:
(1)
مرد اور عورت دونوں کو ایک سال کے لیے شہر بدر کیا جائے گا،
جیسا کہ حدیث کا تقاضا ہے،
امام شافعی،
امام احمد،
اسحاق،
ابوثور،
ابن ابی لیلی،
سفیان ثوری،
عطاء،
طاوس رحمہم اللہ کا یہی موقف ہے،
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا اس پر عمل تھا۔
(2)
امام مالک اور امام اوزاعی کے نزدیک جلا وطنی صرف مرد کے لیے ہے،
عورت دوسری جگہ اپنی حفاظت نہیں کر سکتی۔
اس لئے اس کو جلا وطن نہیں کیا جائے گا۔
(3)
شہر بدری یہ حد میں داخل نہیں ہے،
یہ ایک تعزیری حکم ہے،
جو حاکم و قاضی کی صوابدید پر موقوف ہے،
امام ابو حنیفہ اور امام محمد کا یہی نظریہ ہے۔
(تفصیل کے لیے دیکھئے (المغني،
ج 12،
ص 322 تا 335،
مسئلہ نمبر 1553)

شادی شدہ زانی کا حکم:
اگر شادی شدہ مرد یا شادہ شدہ عورت زنا کا ارتکاب کرتی ہے تو خارجیوں کے سوا بالاتفاق اہل سنت کے نزدیک ان کو رجم (سنگسار)
کر دیا جائے گا،
لیکن اس میں اختلاف ہے کہ کیا رجم سے پہلے سو کوڑے لگائے جائیں گے یا نہیں،
امام احمد کا ایک قول یہی ہے کہ پہلے (100)
کوڑے لگائے جائیں گے،
پھر سنگسار کریں گے،
جیسا کہ اس روایت میں بیان ہوا ہے،
حضرت ابن عباس،
حضرت ابن ابی کعب اور ابو ذر رضی اللہ عنہم کا یہی نظریہ تھا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں اس پر عمل کیا تھا،
حسن بصری،
اسحاق،
داود اور ابن المنذر کا قول بھی یہی ہے،
لیکن حضرت عمر،
عثمان،
ابن مسعود رضی اللہ عنہم اور نخعی،
زہری،
اوزاعی،
مالک،
شافعی اور احناف کا موقف یہ ہے اور امام احمد کا دوسرا قول بھی یہی ہے کہ سنگسار کیا جائے گا کوڑے مارنا ضروری نہیں ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز اور غامدیہ عورت کو کوڑے نہیں لگائے تھے،
اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انیس رضی اللہ عنہ کو جس عورت کی طرف بھیجا تھا تو انہیں فرمایا تھا،
اگر وہ اعتراف کر لے تو اسے رجم کر دینا،
کوڑے مارنے کا حکم نہیں دیا،
یہ متفق علیہ روایت ہے،
(تفصیل کے لیے،
دیکھئے المغنی،
ج 12،
ص 313،
مسئلہ 551،
الفصل الثانی،
فتح الباری،
ج 12،
ص 145)
۔
امام شاہ ولی اللہ نے مسوی شرح موطاء ج 2 ص 135 پر لکھا ہے،
امام رجم اور کوڑے دونوں سزائیں دینا چاہے تو دے سکتا ہے،
لیکن بہتر یہ ہے کہ وہ رجم پر اکتفا کرے،
کیونکہ اصل مقصد تو اس کو عبرت بنانا اور اس کو ختم کرنا ہے،
جو رجم سے حاصل ہو جاتا ہے۔
" دو سزائیں جمع ہو جائیں تو ان میں سے ہلکی کو شدید کے اندر جمع کرنا ممکن ہے،
اس لیے امام کا موقع و محل یا حالات ظروف کے مطابق عمل کرنا چاہیے،
اگر دونوں حدوں کو جمع کرنا مناسب ہو تو اس پر عمل کرے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دونوں سزاؤں کو جمع کیا،
اگر حالات کی روشنی میں سنگسار کرنا کافی ہو تو اس پر اکتفا کرے،
جیسا کہ ماعز اور غامدیہ یا عسیف رضی اللہ عنہ کے واقعہ میں کیا گیا ہے،
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4416]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2550
زنا کی حد کا بیان۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دین کے احکام) مجھ سے سیکھ لو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے (جنہیں زنا کے جرم میں گھروں میں قید رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، اور اللہ کے حکم کا انتظار کرنے کے لیے کہا گیا تھا) راہ نکال دی ہے: کنوارا کنواری کے ساتھ زنا کا مرتکب ہو تو سو کوڑوں اور ایک سال کی جلا وطنی کی سزا ہے، اور شادی شدہ مرد شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے ہو تو سو کوڑوں اور رجم کی سزا ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2550]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
ارشاد نبوی:
اللہ نےان کے لیے ایک راستہ مقرر کردیا ہے۔
سے اس آیت مبارکہ کی طرف اشارہ ہے جس میں یہ حکم نازل ہواتھا:
﴿وَاللَّاتِي يَأْ تِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِّسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْ‌بَعَةً مِّنكُمْ ۖ فَإِن شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّـهُ لَهُنَّ سَبِيلًا﴾ ترجمہ:
تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواه طلب کرو، اگر وه گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو، یہاں تک کہ موت ان کی عمریں پوری کردے، یا اللہ تعالیٰ ان کے لئے کوئی اور راستہ نکالے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی شدہ زانیوں كو صرف سنگ ساری کی سزا دى کوڑے نہیں لگوائے۔
جیساکہ حدیث: 2549میں بیان ہوا۔
اس سےمعلوم ہوتا ہے کوڑوں کی سزاسنگ ساری میں مدغم ہوگئی۔

(3)
غیر شادی شدہ کی سزا سوکوڑے مارنا ہےاس کے علاوہ ایک سال کے لیے وطن سے دور بھیجنا ہےتاکہ ماحول تبدیل ہونے سے گناہ کی ترغیب ختم ہو جائے۔
آج کے دورمیں سزائے قید کو جلاوطنی کےمتبادل قرار دیا جا سکتا ہے بشرطیکہ جیل کا ماحول جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے والا نہ ہو۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2550]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1434
شادی شدہ کو رجم (سنگسار) کرنے کا بیان۔
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دین خاص طور پر زنا کے احکام) مجھ سے سیکھ لو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ۱؎ راہ نکال دی ہے: شادی شدہ مرد شادی شدہ عورت کے ساتھ ملوث ہو تو سو کوڑوں اور رجم کی سزا ہے، اور کنوارا کنواری کے ساتھ زنا کا مرتکب ہو تو سو کوڑوں اور ایک سال کی جلا وطنی کی سزا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1434]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جنہیں زنا کے جرم میں گھروں میں قید رکھنے کا حکم دیا گیا تھا اور اللہ کے حکم کا انتظار کرنے کے لیے کہا گیا تھا،
اللہ نے ایسے لوگوں کے لیے راہ نکال دی ہے،
اس سے اشارہ اس آیت کی طرف ہے ﴿وَاللاَّتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمْ فَاسْتَشْهِدُواْ عَلَيْهِنَّ أَرْبَعةً مِّنكُمْ فَإِن شَهِدُواْ فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّىَ يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً﴾ (النساء: 15) (یعنی تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواہ طلب کرو،
اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو،
یہاں تک کی موت ان کی عمریں پوری کردے،
یا اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی اور راستہ نکالے)،
یہ ابتدائے اسلام میں بدر کا عورتوں کی وہ عارضی سزا ہے جب زنا کی سزا متعین نہیں ہوئی تھی۔

2؎:
جمہور علماء اور ائمہ اربعہ کایہی قول ہے کہ کوڑے کی سزا اور رجم دونوں اکٹھا نہیں ہو سکتے،
کیونکہ قتل کے ساتھ اگر کئی حدود ایک ساتھ جمع ہوجائیں توصرف قتل کافی ہوگا اور باقی حدود ساقط ہوجائیں گی۔
(واللہ اعلم)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1434]

Sahih Muslim Hadith 4416 in Urdu