🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب تحريم الغدر:
باب: عہد شکنی حرام ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1738 ترقیم شاملہ: -- 4537
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ خُلَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ عِنْدَ اسْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
خُلید نے ابونضرہ سے، انہوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: بدعہدی کرنے والے ہر شخص کے لیے، قیامت کے دن اس کی سرین کے پاس ایک جھنڈا (نصب) ہو گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4537]
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن اس کی سرین پر جھنڈا ہو گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4537]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1738
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥المنذر بن مالك العوفي، أبو نضرة
Newالمنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥خليد بن جعفر الحنفي، أبو سليمان
Newخليد بن جعفر الحنفي ← المنذر بن مالك العوفي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← خليد بن جعفر الحنفي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد
Newعبد الرحمن بن مهدي العنبري ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث
👤←👥عبيد الله بن سعيد اليشكري، أبو قدامة
Newعبيد الله بن سعيد اليشكري ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري
ثقة مأمون سنى
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← عبيد الله بن سعيد اليشكري
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4537
لكل غادر لواء عند استه يوم القيامة
صحيح مسلم
4538
لكل غادر لواء يوم القيامة يرفع له بقدر غدره لا غادر أعظم غدرا من أمير عامة
جامع الترمذي
2191
ينصب لكل غادر لواء يوم القيامةبقدر غدرته لا غدرة أعظم من غدرة إمام عامة يركز لواؤه عند استه
سنن ابن ماجه
2873
ينصب لكل غادر لواء يوم القيامة بقدر غدرته
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4537 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4537
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عزت و شرف کی علامت و نشانی سامنے پیشانی پر ہوتی ہے،
یہاں رسوائی اور ذلت کے لیے جھنڈا اس کی سرین کے پاس ہو گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4537]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2191
قیامت تک واقع ہونے والی چیزوں کے بارے میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی پیش گوئی۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کچھ پہلے پڑھائی پھر خطبہ دینے کھڑے ہوئے، اور آپ نے قیامت تک ہونے والی تمام چیزوں کے بارے میں ہمیں خبر دی، یاد رکھنے والوں نے اسے یاد رکھا اور بھولنے والے بھول گئے، آپ نے جو باتیں بیان فرمائیں اس میں سے ایک بات یہ بھی تھی: دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ بنائے گا ۱؎، پھر دیکھے گا کہ تم کیسا عمل کرتے ہو؟ خبردار! دنیا سے اور عورتوں سے بچ کے رہو ۲؎، آپ نے یہ بھی فرمایا: خبردار! حق جان ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2191]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی تم کو پچھلی قوموں کا وارث ونائب بنائے گا،
یہ نہیں کہ انسان اللہ کا خلفیہ ونائب ہے یہ غلط بات ہے،
بلکہ اللہ خود انسان کا خلیفہ ہے جیساکہ خضرکی دعامیں ہے (والخلیفةبعد)
2؎:
یعنی تمہارے دین کے کاموں کے لیے دنیا جس قدر مفید اور معاون ہو اسی قدر اس کی چاہت کرو،
اور عورتوں کی مکاری اور ان کی چالبازی سے ہوشیار رہو۔

3؎:
اس حدیث سے بہت سارے فوائد حاصل ہوئے:

(1)
کھڑے ہوکر وعظ و نصیحت کرنا مسنون ہے۔

(2)
انسان بھول چوک کا شکار ہوتاہے،
یہاں تک کہ صحابہ کرام بھی اس سے محفوظ نہ رہے۔

(3)
اظہار حق کے لیے لوگوں کا ڈر و خوف مانع نہ ہو۔

(4) دنیا اورعورتوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

(5) عہد توڑنا قیامت کے دن رسوائی کا باعث ہوگی۔

(6) انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک ایمان و کفر کی آزمائش سے گزر تاہے۔

(7) غصہ کے مختلف مراحل ہیں۔

(8) قرض کا لین دین،
کس انداز سے ہو۔

(9) غصہ کی حالت میں انسان کیا کرے؟
(10) دنیا سے اس کا کس قدر حصہ باقی رہ گیا ہے۔

(سند میں (علی بن زید بن جدعان) ضعیف ہیں،
اس لیے یہ حدیث اس سیاق سے ضعیف ہے،
لیکن اس حدیث کے کئی ٹکڑوں کے صحیح شواہد موجود ہیں،
دیکھیے: (الصحیحة: 486،
و 911)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2191]

Sahih Muslim Hadith 4537 in Urdu