یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
26. باب فضيلة الخيل وان الخير معقود بنواصيها
باب: گھوڑوں کی فضیلت اور ان کی پیشانیوں میں خیر کے باندھے ہونے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 1871 ترقیم شاملہ: -- 4845
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "،
مالک نے نافع سے، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے برکت (رکھ دی گئی) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4845]
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4845]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1871
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت مشهور | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← نافع مولى ابن عمر | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا يحيى بن يحيى النيسابوري ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة ثبت إمام |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3644
| الخيل في نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
صحيح البخاري |
2849
| الخيل في نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
صحيح مسلم |
4845
| الخيل في نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
سنن النسائى الصغرى |
3603
| الخيل في نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
سنن ابن ماجه |
2787
| الخيل في نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
561
| الخيل فى نواصيها الخير إلى يوم القيامة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4845 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4845
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس باب کی احادیث سے ثابت ہوتا ہے،
دین اور مسلمانوں کے دشمن سے جنگ لڑنے کے لیے انفرادی طور پر سامان حرب رکھنا خیر و برکت اور اجر و غنیمت کا باعث ہے،
نیز قیامت تک گھوڑے جنگی ضروریات کے لیے استعمال ہوتے رہیں گے اور ان میں خیر و برکت جہاد میں استعمال ہونے کی وجہ سے ہے،
اگر یہ فخر و ریا کے لیے رکھے جائیں تو نحوست اور نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4845]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 561
جہاد کے لئے گھوڑا تیار کرنے کی فضیلت
«. . . 215- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الخيل فى نواصيها الخير إلى يوم القيامة.“ . . .»
”. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”گھوڑوں کی پیشانی پر قیامت تک خیر لکھی گئی ہے . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 561]

تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2849، ومسلم 96/1871، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ جہاد کی نیت سے گھوڑے پالنا اور دیگر جہادی تیاریاں کرنا بڑے اجر و ثواب کا کام ہے۔
➋ یہ حدیث علامات نبوت میں سے ہے۔
➌ جہاد قیامت تک جاری رہے گا۔
➍ اس حدیث میں خیر سے مراد اجر اور مال غنیمت ہے۔
➎ (جہاد میں) دوسرے جانوروں کی بہ نسبت گھوڑا افضل ہے۔ نیز دیکھئے: [ح 178]

[موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 215]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2787
اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے کا ثواب۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر و برکت بندھی ہوئی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2787]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر و برکت بندھی ہوئی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2787]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یعنی مجاہدین کے گھوڑوں کی پیشانیوں میں ہمیشہ کے لیے خیروبرکت رکھ دی گئی ہے۔
گھوڑوں کی اس خیر وبرکت کی وضاحت دوسری روایات میں ثواب غنیمت سے کی گئی ہے۔ (صحيح البخاري، الجهاد، باب الجهاد ماض مع البر والفاجر، حديث: 2852)
یعنی گھوڑوں پر جہاد کر کے ثواب بھی حاصل ہوتا ہےاور غنیمت بھی ملتی ہےاور یہ فائدہ قیامت تک حاصل ہوتا رہے گا۔
آج کلاشنکوف اور ٹینک کے دور میں بھی گھوڑے بہت کام آتے ہیں بالخصوص پہاڑوں اور جنگلات کے علاقوں میں۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2787]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3644
3644. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ قیامت تک کے لیے خیروبرکت کو باندھ دیاگیا ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3644]
حدیث حاشیہ:
اس میں بھی پیش گوئی ہے جو حرف بہ حرف صحیح ہے اور یہی ترجمہ باب ہے۔
آج جدید اسلحہ کی فروانی کے باوجود بھی فوج میں گھوڑے کی اہمیت ہے۔
اس میں بھی پیش گوئی ہے جو حرف بہ حرف صحیح ہے اور یہی ترجمہ باب ہے۔
آج جدید اسلحہ کی فروانی کے باوجود بھی فوج میں گھوڑے کی اہمیت ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3644]
Sahih Muslim Hadith 4845 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي