صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب سن الاضحية:
باب: قربانی کی عمر کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1965 ترقیم شاملہ: -- 5086
وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَسَمَ ضَحَايَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ.
معاویہ بن سلام نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے بعجہ بن عبداللہ نے بتایا کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے۔ اسی (سابقہ) حدیث کے ہم معنی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5086]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جانور تقسیم فرمائے، اوپر کی روایت کے ہم معنی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5086]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1965
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5086 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5086
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض روایات میں یہ تصریح موجود ہے کہ اس کی رخصت تمہارے ہی لیے ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی یہی جانور انہیں دیا تھا،
یہی رخصت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبردہ رضی اللہ تعالی عنہ اورعقبہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرح حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ کو دی تھی۔
(شرح نووی،
تکملہ ج ص 560)
فوائد ومسائل:
بعض روایات میں یہ تصریح موجود ہے کہ اس کی رخصت تمہارے ہی لیے ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی یہی جانور انہیں دیا تھا،
یہی رخصت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبردہ رضی اللہ تعالی عنہ اورعقبہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرح حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ کو دی تھی۔
(شرح نووی،
تکملہ ج ص 560)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5086]
بعجة بن عبد الله الجهني ← عقبة بن عامر الجهني