🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب آداب الطعام والشراب واحكامهما:
باب: کھانے، پینے اور سونے کے آداب کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2017 ترقیم شاملہ: -- 5260
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ الْأَرْحَبِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ، قَالَ: كُنَّا إِذَا دُعِينَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَعَامٍ، فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ: كَأَنَّمَا يُطْرَدُ وَفِي الْجَارِيَةِ كَأَنَّمَا تُطْرَدُ وَقَدَّمَ مَجِيءَ الْأَعْرَابِيِّ فِي حَدِيثِهِ قَبْلَ مَجِيءِ الْجَارِيَةِ، وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ ثُمَّ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ وَأَكَلَ.
عیسیٰ بن یونس نے کہا: ہمیں اعمش نے خیثمہ بن عبدالرحمن سے خبر دی، انہوں نے ابوحذیفہ ارحبی سے، انہوں نے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے کی دعوت دی جاتی، پھر ابومعاویہ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی، اور کہا: جیسے اس (بدو) کو پیچھے سے زور سے دھکیلا جا رہا ہو۔ اور لڑکی کے بارے میں کہا: جیسے اسے پیچھے سے زور دے دھکیلا جا رہا ہو، انہوں نے اپنی حدیث میں بدو کے آنے کا ذکر پہلے کیا اور لڑکی کے آنے کا بعد میں اور حدیث کے آخر میں اضافہ کیا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ پڑھی اور تناول فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5260]
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے کی دعوت ملتی، آگے اوپر کی ابومعاویہ کی روایت کے ہم معنی روایت ہے اور اس "كان تدفع" کی جگہ بچی کے لیے "تطرد" ہے اور اعرابی کے لیے "يطرد" ہے اور اس نے اعرابی کی آمد کا تذکرہ پہلے کیا ہے، اور حدیث کے آخر میں یہ اضافہ کیا ہے، پھر "اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کر دیا،" تدفع اور تطرد (دونوں کا معنی بھگانا ہے) [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5260]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2017
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن اليمان العبسي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥سلمة بن صهيبة الهمداني، أبو حذيفة
Newسلمة بن صهيبة الهمداني ← حذيفة بن اليمان العبسي
ثقة
👤←👥خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي
Newخيثمة بن عبد الرحمن الجعفي ← سلمة بن صهيبة الهمداني
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي
ثقة حافظ
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة مأمون
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة حافظ إمام
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5260 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5260
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب لوگ دعوت میں شریک ہوں تو اپنے میں سے بڑی شخصیت کے آغاز کرنے کا انتظار کریں،
پھر اللہ کا نام لے کر بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں،
یہ اس بات کا اقرار اور اعتراف ہے کہ یہ کھانا اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے عنایت فرمایا ہے،
اگر اس کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو ہمارے لیے اس کا حصول ممکن نہ تھا اور بسم اللہ ہر کھانے اور پینے والی چیز پر ہر فرد پڑھے گا،
جنبی اور حائض بھی پڑھیں گے،
اگر حاضرین میں سے بڑا آغاز کرتے وقت بسم اللہ اونچی پڑھے تاکہ دوسرے بھی اس کی اقتدا کریں تو بہتر ہے،
اگر کسی وجہ سے آغاز میں بسم اللہ رہ جائے اور بعد میں یاد آ جائے تو بسم الله اوله و آخره،
پڑھ لے،
جیسا کہ سنن کی روایت میں اس کی تصریح موجود ہے اور بقول علامہ نووی اگر بسم الله الرحمٰن الرحيم پڑھ لے تو بہتر ہے،
کیونکہ اللہ کا نام لینے کا ذکر ہے،
بسم اللہ کی تعیین نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5260]