صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
27. باب كراهة الكلب والجرس في السفر:
باب: سفر میں گھنٹی اور کتا رکھنے کی کراہت۔
ترقیم عبدالباقی: 2114 ترقیم شاملہ: -- 5548
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْجَرَسُ مَزَامِيرُ الشَّيْطَانِ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5548]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھنٹی شیطانی آواز ہے، یا شیطان کی بانسری ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5548]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2114
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5548
| الجرس مزامير الشيطان |
سنن أبي داود |
2556
| في الجرس مزمار الشيطان |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5548 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5548
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مزامير:
مزمور کی جمع ہے،
گیت،
بانسری۔
مفردات الحدیث:
مزامير:
مزمور کی جمع ہے،
گیت،
بانسری۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5548]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2556
جانور کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: ”وہ شیطان کی بانسری ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: ”وہ شیطان کی بانسری ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
فوائد ومسائل:
1۔
جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھنا جائز نہیں۔
2۔
موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔
3۔
ایسے ہی کتا رکھنا اگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔
حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔
1۔
جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھنا جائز نہیں۔
2۔
موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔
3۔
ایسے ہی کتا رکھنا اگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔
حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2556]
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي