علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب استحباب إطالة الغرة والتحجيل في الوضوء:
باب: اعضاء وضو کو چمکانے کے لیے مقررہ حد سے زیادہ دھونے کا استحباب۔
ترقیم عبدالباقی: 248 ترقیم شاملہ: -- 583
وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ حَوْضِي لَأَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ مِنْ عَدَنٍ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَذُودُ عَنْهُ الرِّجَالَ، كَمَا يَذُودُ الرَّجُلُ الإِبِلَ الْغَرِيبَةَ، عَنْ حَوْضِهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَتَعْرِفُنَا؟ قَالَ: نَعَمْ، تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا، مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ، لَيْسَتْ لِأَحَدٍ غَيْرِكُمْ ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ میرا حوض ایلہ سے عدن تک کے فاصلے سے زیادہ وسیع ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس سے اسی طرح (دوسرے) لوگوں کو ہٹاؤں گا، جس طرح آدمی اجنبی اونٹوں کو اپنے حوض سے ہٹاتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور کیا آپ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، تم میرے پاس روشن چہرے اور چمکتے ہوئے سفید ہاتھ پاؤں کے ساتھ آؤ گے، یہ علامت تمہارے سوا کسی اور میں نہیں ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 583]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ میرا حوض اس سے زیادہ مسافت والا ہے، جتنی ایلہ کی عدن سے ہے، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میری جان ہے! میں بلاشبہ اس سے مردوں کو روکوں گا جس طرح آدمی اپنے حوض سے اجنبی اونٹوں کو دور کرتا ہے۔“ انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیسے پہچانیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں! تم میرے پاس اس حال میں آؤ گے، کہ وضو کے اثرات کی وجہ سے روشن چہرے، چمک دار ہاتھ پاؤں سے آؤ گے، یہ علامت تمہارے سوا کسی اور کے لیے نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 583]
ترقیم فوادعبدالباقی: 248
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه ابن ماجه في ((سننه)) في الزهد، باب: ذكر الحوض برقم (4302) انظر ((التحفة)) برقم (3315)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
583
| أبعد من أيلة من عدن أذود عنه الرجال كما يذود الرجل الإبل الغريبة عن حوضه تردون علي غرا محجلين من آثار الوضوء ليست لأحد غيركم |
سنن ابن ماجه |
4302
| حوضي لأبعد من أيلة إلى عدن آنيته أكثر من عدد النجوم أشد بياضا من اللبن أحلى من العسل أذود عنه الرجال كما يذود الرجل الإبل الغريبة عن حوضه تردون علي غرا محجلين من أثر الوضو |
Sahih Muslim Hadith 583 in Urdu
ربعي بن حراش العبسي ← حذيفة بن اليمان العبسي