🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب قتل الحيات وغيرها:
باب: سانپوں وغیرہ کو مارنے کا بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2233 ترقیم شاملہ: -- 5833
وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ عِنْدَنَا ابْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قال: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَوْمًا عِنْدَ هَدْمٍ لَهُ، فَرَأَى وَبِيصَ جَانٍّ، فَقَالَ: اتَّبِعُوا هَذَا الْجَانَّ فَاقْتُلُوهُ، قَالَ أَبُو لُبَابَةَ الْأَنْصَارِيُّ : إِنِّي سمعت رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ، إِلَّا الْأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا اللَّذَانِ يَخْطِفَانِ الْبَصَرَ، وَيَتَتَبَّعَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ ".
عمر بن نافع نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: ایک دن حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھر کے گرے ہوئے حصے کے قریب موجود تھے کہ انہوں نے اچانک سانپ کی ایک کینچلی دیکھی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سانپ کو تلاش کر کے قتل کردو۔ حضرت ابولبابہ انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے ان سانپوں کو، جو گھروں میں رہتے ہیں قتل کرنے سے منع فرمایا، سوائے دم کٹے اور دو سفید دھاریوں والے سانپوں کے کیونکہ یہی دو سانپ ہیں جو نظر کو زائل کردیتے ہیں اور عورتوں کے حمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5833]
نافع بیان کرتے ہیں، ایک دن، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنی گری دیوار کے پاس تھے اور انہوں نے سانپ کی چمک دیکھی تو کہا، اس سانپ کا پیچھا کرو اور اس کو قتل کر دو، ابو لبابہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ نے ان سانپوں کے قتل کرنے سے منع فرمایا جو گھروں میں ہوتے ہیں، مگر دم کٹا اور دو دھاری والا، کیونکہ وہ دونوں نظر اچک لیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹ میں جو حمل ہوتا ہے، اس کا تعاقب کرتے ہیں، یعنی اس کو گرا دیتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5833]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2233
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو لبابة الأنصاري، أبو لبابةصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← أبو لبابة الأنصاري
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عمر بن نافع القرشي، أبو حفص
Newعمر بن نافع القرشي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة
👤←👥إسماعيل بن جعفر الأنصاري، أبو إسحاق
Newإسماعيل بن جعفر الأنصاري ← عمر بن نافع القرشي
ثقة
👤←👥محمد بن جهضم الثقفي، أبو عبد الله، أبو جعفر
Newمحمد بن جهضم الثقفي ← إسماعيل بن جعفر الأنصاري
ثقة
👤←👥إسحاق بن منصور الكوسج، أبو يعقوب
Newإسحاق بن منصور الكوسج ← محمد بن جهضم الثقفي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3313
نهى عن قتل جنان البيوت فأمسك عنها
صحيح مسلم
5830
عن قتل الجنان
صحيح مسلم
5833
عن قتل الجنان التي تكون في البيوت إلا الأبتر وذا الطفيتين فإنهما اللذان يخطفان البصر ويتتبعان ما في بطون النساء
صحيح مسلم
5828
عن قتل الجنان التي في البيوت
صحيح مسلم
5831
عن قتل الجنان التي في البيوت
صحيح مسلم
5829
عن قتل جنان البيوت فأمسك