الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
27. باب فِي صِفَةِ فَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَيْنَيْهِ وَعَقِبَيْهِ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خوبصورت چہرہ مبارک کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2339 ترقیم شاملہ: -- 6070
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ضَلِيعَ الْفَمِ، أَشْكَلَ الْعَيْنِ، مَنْهُوسَ الْعَقِبَيْنِ "، قَالَ: قُلْتُ لِسِمَاكٍ: مَا ضَلِيعُ الْفَمِ؟ قَالَ: عَظِيمُ الْفَمِ، قَالَ: قُلْتُ: مَا أَشْكَلُ الْعَيْنِ؟ قَالَ: طَوِيلُ شَقِّ الْعَيْنِ، قَالَ، قُلْتُ: مَا مَنْهُوسُ الْعَقِبِ؟ قَالَ: قَلِيلُ لَحْمِ الْعَقِبِ.
سماک بن حرب نے کہا: میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دہن کشادہ تھا آنکھوں میں سرخ ڈورے ہوتے اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں۔ سماک سے (شعبہ نے) پوچھا کہ «ضليع الفم» کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ بڑا منہ۔ پھر (شعبہ) نے کہا «اشكل العين» کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا دراز آنکھوں کی شگاف (لیکن سماک کا یہ کہنا غلط ہے اور صحیح وہی ہے کہ سفیدی میں سرخی ملی ہوئی) شعبہ نے کہا «منهوس العقبين» کیا ہے تو انہوں نے کہا ایڑی پر کم گوشت والے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6070]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دہن فراخ اور کشادہ تھا، آنکھیں سرخ و سپید تھیں اور ایڑیوں پر گوشت کم تھا، شعبہ کہتے ہیں: میں نے سماک سے پوچھا: «ضَلِیْعُ الْفَمِ» کا کیا معنی ہے؟ اس نے کہا: بڑے دہن والا۔ میں نے کہا: «أَشْكَلُ الْعَيْن» کا کیا مفہوم ہے؟ اس نے کہا: آنکھوں کے بڑے شگاف والا۔ میں نے پوچھا: «مَنْهُوسُ الْعَقِب» کا کیا مطلب ہے؟ جواب دیا: ایڑیوں پر کم گوشت والا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6070]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2339
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
وضاحت: نوٹ: …… امام سماک نے «أَشْكَلُ الْعَيْن» کی تفسیر درست نہیں کی، علامہ نووی کے نزدیک «بِالْتَاقِ الشَّكْلَة» ، آنکھوں کی سفیدی کے اندر سرخی کو کہتے ہیں، جو محمود وصف ہے۔ [مولانا عبدالعزيز علوي رحمه الله]
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن سمرة السوائي | صحابي | |
👤←👥سماك بن حرب البكري سماك بن حرب البكري ← جابر بن سمرة السوائي | صدوق , وروايته عن عكرمة خاصة مضطربة , وقد تغير بأخرة ، فكان ربما يلقن | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← سماك بن حرب البكري | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥غندر ربيب شعبة غندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج | ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة | |
👤←👥محمد بن بشار بندار محمد بن بشار بندار ← غندر ربيب شعبة | ثقة | |
👤←👥أبو موسى الزمن أبو موسى الزمن ← محمد بن بشار بندار | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6070
| ضليع الفم أشكل العين منهوس العقبين |
جامع الترمذي |
3647
| ضليع الفم أشكل العينين منهوش العقب |
جامع الترمذي |
3645
| في ساقي رسول الله حموشة لا يضحك إلا تبسما إذا نظرت إليه قلت أكحل العينين وليس بأكحل |
جامع الترمذي |
3646
| ضليع الفم أشكل العينين منهوش العقب |
Sahih Muslim Hadith 6070 in Urdu
سماك بن حرب البكري ← جابر بن سمرة السوائي