صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
47. باب مِنْ فَضَائِلِ غِفَارَ وَأَسْلَمَ وُجُهَيْنَةَ وَأَشْجَعَ وَمُزَيْنَةَ وَتَمِيمٍ وَدَوْسٍ وَطَيِّئٍ:
باب: قبیلہ غفار، اسلم، جہینہ، اشجع، مزینہ، تمیم، دوس اور طی کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2525 ترقیم شاملہ: -- 6452
وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لَا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلَاثٍ، سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهَا فِيهِمْ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
عمارہ نے ابوزرعہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: تین باتوں کے بعد جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنیں، میں بنو تمیم سے مسلسل محبت کرتا آرہا ہوں، پھر اسی (سابقہ حدیث) کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6452]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں «بَنُو تَمِيمٍ» سے ان تین باتوں کے بعد، جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے بارے میں سنی ہیں، ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا، آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6452]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2525
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6452 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6452
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے دور میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے قبیلہ دوس اور بنو تمیم میں عداوت پائی جاتی تھی،
اس لیے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنو تمیم سے بغض رکھتے تھے اور یہ تین باتیں سننے کے بعد ان سے محبت کرنے لگے۔
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے دور میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے قبیلہ دوس اور بنو تمیم میں عداوت پائی جاتی تھی،
اس لیے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنو تمیم سے بغض رکھتے تھے اور یہ تین باتیں سننے کے بعد ان سے محبت کرنے لگے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6452]
Sahih Muslim Hadith 6452 in Urdu
أبو زرعة بن عمرو البجلي ← أبو هريرة الدوسي