🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب النهي عن لعن الدواب وغيرها:
باب: جانوروں اور ان کے علاوہ کو لعنت نہ کرنے کابیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2599 ترقیم شاملہ: -- 6613
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِيَانِ الْفَزَارِيَّ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، قَالَ: " إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا، وَإِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی: اللہ کے رسول! مشرکین کے خلاف دعا کیجئے۔ آپ نے فرمایا: مجھے لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا، مجھے تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6613]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !مشرکوں کے خلاف بددعا فرمائیں،آپ نے فرمایا:"مجھے لعنت کرنے والا بنا کرنہیں بھیجا گیا، مجھے تو بس رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6613]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2599
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سلمان مولى عزة، أبو حازم
Newسلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥يزيد بن كيسان اليشكري، أبو إسماعيل، أبو منين
Newيزيد بن كيسان اليشكري ← سلمان مولى عزة
صدوق حسن الحديث
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله
Newمروان بن معاوية الفزاري ← يزيد بن كيسان اليشكري
ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← مروان بن معاوية الفزاري
ثقة
👤←👥محمد بن عباد المكي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عباد المكي ← محمد بن أبي عمر العدني
صدوق حسن الحديث
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6613 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6613
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مشرکوں پر بلاسبب اور بلاوجہ لعنت بھیجنا درست نہیں ہے،
ہاں اگر وہ مسلمانوں سے جنگ کریں،
انہیں تنگ کریں اور ان کے خلاف سازشیں کریں تو پھر مخصوص حالات میں ان پر لعنت بھیجنا درست ہے،
جیسا کہ قنوت نازلہ میں ان کے خلاف دعا کی جاتی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6613]