صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
36. باب فضل إزالة الاذى عن الطريق:
باب: راہ میں سے موذی چیز ہٹانے کا ثواب۔
ترقیم عبدالباقی: 1914 ترقیم شاملہ: -- 6671
حَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَقَدْ رَأَيْتُ رَجُلًا يَتَقَلَّبُ فِي الْجَنَّةِ فِي شَجَرَةٍ قَطَعَهَا مِنْ ظَهْرِ الطَّرِيقِ كَانَتْ تُؤْذِي النَّاسَ ".
اعمش نے ابوصالح سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ (اس عمل کے بدلے) جنت میں ہر طرف (نعمتوں کے مزے) لوٹ رہا تھا (کیونکہ) اس نے راستے کے درمیان سے ایک ایسے درخت کو کاٹ دیا تھا جو لوگوں کو اذیت دیتا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6671]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جنت میں ایک آدمی کو ایک درخت راستے کی پشت سے کاٹنے کے سبب چلتے ہوئے دیکھا، وہ درخت لوگوں کو تکلیف پہنچا رہا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6671]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1914
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6671
| رأيت رجلا يتقلب في الجنة في شجرة قطعها من ظهر الطريق كانت تؤذي الناس |
صحيح مسلم |
6672
| شجرة كانت تؤذي المسلمين فجاء رجل فقطعها فدخل الجنة |
سنن ابن ماجه |
3682
| على الطريق غصن شجرة يؤذي الناس فأماطها رجل فأدخل الجنة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6671 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6671
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گزشتہ روایات میں ایک شاخ کاٹنے کا ذکر ہے اور یہاں درخت کہا گیا ہے،
کیونکہ وہ شاخ درخت سے راستہ پر گزرنے والوں کو لگتی تھی،
اس کے کاٹنے کو درخت کے کاٹنے سے تعبیر کر دیا،
کیونکہ وہ درخت کا حصہ تھی۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6671]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3682
راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے میں ایک درخت کی شاخ (ٹہنی) پڑی ہوئی تھی جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی، ایک شخص نے اسے ہٹا دیا (تاکہ مسافروں اور گزرنے والوں کو تکلیف نہ ہو) اسی وجہ سے وہ جنت میں داخل کر دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3682]

اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
لوگوں کو تکلیف اور نقصان سے بچانا اللہ تعالی ٰ کو بہت پسند ہے۔
(2)
عوام کو فائدہ پہنچانے والا معمولی عمل بھی جنت میں داخلے کا باعث بن سکتا ہے۔
(3)
ناجائز تجاوزات کےذریعے سے راستہ تنگ کرنا، یا بند کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
عام طور پر شادی بیاہ کے موقعوں پر راستہ بند کر کے تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ اللہ کے غضب کا باعث ہے۔
(4)
کوڑا کرکٹ راستے میں پھینکنا، یا وہاں قضائے حاجت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
سایہ دار درخت کے نیچے جہاں لوگ بیٹھتے ہوں اور راستے میں پیشاب پاخانہ کرنے والے پر لعنت پڑتی ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3682]
Sahih Muslim Hadith 6671 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي