صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب في الآدعية
باب: دعاؤں کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2721 ترقیم شاملہ: -- 6904
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى "،
محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابواسحاق سے حدیث سنائی، انہوں نے ابواحوص سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللہم انی اسألک الہدیٰ والتقویٰ والعفاف والغنٰی» ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی، اور (دل کا) غنا مانگتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6904]
حضرت عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى» ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاکدامنی اور (مخلوق سے) بے نیازی مانگتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6904]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2721
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحیح مسلم |
6904
| اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى |
جامع الترمذي |
3489
| اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى |
سنن ابن ماجه |
3832
| اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6904 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظہ الله، فوائد و مسائل،صحيح مسلم: 6904
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ بھی انتہائی جامع دعا ہے،
اس میں ہدایت یعنی راہ حق پر چلنا اور اس پر استقامت اختیار کرنا،
تقویٰ و پرہیز گاری یعنی معاصی اور منکرات اور سیئات سے بچاؤ اور تحفظ،
عفت و پاکدامنی، یعنی نامناسب چیزوں سے اجتناب
اور لوگوں سے بے نیازی و استغناء کا سوال کیا گیا ہے
اور ان کے بغیر انسان اطمینان و سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6904]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظہ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه 3832
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى» ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری، پاکدامنی اور دل کی مالدرای چاہتا ہوں۔“ [سنن ابن ماجه: 3832]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) اللہ تعالیٰ ہی ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہے۔
(2) یہ دعا کئی طرح کے شرور سے حفاظت کا سوال ہے۔ ہدایت گمراہی سے، تقویٰ گناہ سے، عفاف وعفت غیر شریفانہ عادتوں اور بے حیائی سے، غنائے قلب طمع و بخل سے اور غنائے ظاہری دنیوی ضروریات کے لیے کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے سےحفاطت کا باعث ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3832]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی 3489
باب:۔۔۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: «اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى» ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں۔“ [سنن ترمذي: 3489]

وضاحت:
اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں،
تقویٰ کا طلب گار ہوں،
پاکدامنی کا خواہشمند ہوں،
مالداری اور بےنیازی چاہتا ہوں۔
وضاحت:
اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں،
تقویٰ کا طلب گار ہوں،
پاکدامنی کا خواہشمند ہوں،
مالداری اور بےنیازی چاہتا ہوں۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3489]
Sahih Muslim Hadith 6904 in Urdu
عوف بن مالك الجشمي ← عبد الله بن مسعود