صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء له وغسل الفرج إذا اراد ان ياكل او يشرب او ينام او يجامع:
باب: جنبی کے سونے کا جواز اور اس کے لئے شرمگاہ کا دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے جب وہ کھانے، پینے، سونے، یا جماع کرنے کا ارادہ کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 307 ترقیم شاملہ: -- 705
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، قَالَ: " سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قُلْتُ: كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ فِي الْجَنَابَةِ، أَكَانَ يَغْتَسِلُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ، أَمْ يَنَامُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ؟ قَالَتْ: كُلُّ ذَلِكَ قَدْ كَانَ يَفْعَلُ، رُبَّمَا اغْتَسَلَ، فَنَامَ، وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ، فَنَامَ، قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً ".
لیث نے معاویہ بن صالح سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی قیس سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں سوال کیا ... پھر آگے حدیث بیان کی کہ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی صورت میں کیا کرتے تھے؟ کیا سونے سے پہلے غسل فرماتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: آپ یہ سب کر لیتے تھے، بسا اوقات نہا کر سوتے اور بسا اوقات وضو کر کے سو جاتے۔ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے (دین کے) معاملے میں وسعت رکھی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 705]
عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں پوچھا، انہوں نے اس کے بارے میں حدیث بیان کی، پھر میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی صورت میں کیا کرتے تھے؟ کیا سونے سے پہلے غسل فرماتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ دونوں طرح کر لیتے تھے، بسا اوقات نہا کر سوتے اور بسا اوقات وضو فرما کر سو جاتے، میں نے کہا: اللہ کا شکر ہے، جس نے دین میں وسعت رکھی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 705]
ترقیم فوادعبدالباقی: 307
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
118
| ينام وهو جنب ولا يمس ماء |
سنن أبي داود |
226
| ربما اغتسل في أول الليل وربما اغتسل في آخره ربما أوتر في أول الليل وربما أوتر في آخره |
سنن أبي داود |
228
| ينام وهو جنب من غير أن يمس ماء |
صحيح مسلم |
705
| ربما اغتسل فنام وربما توضأ فنام |
سنن النسائى الصغرى |
404
| ربما اغتسل فنام وربما توضأ فنام |
سنن النسائى الصغرى |
405
| ربما اغتسل من أوله وربما اغتسل من آخره |
سنن النسائى الصغرى |
224
| ربما اغتسل من أوله وربما اغتسل من آخره |
سنن النسائى الصغرى |
223
| ربما اغتسل أول الليل وربما اغتسل آخره |
موطأ مالك رواية يحيى الليثي |
107
| إذا أصاب أحدكم المرأة ثم أراد أن ينام قبل أن يغتسل فلا ينم حتى يتوضأ وضوءه للصلاة |
سنن ابن ماجه |
581
| يجنب ثم ينام ولا يمس ماء حتى يقوم بعد ذلك فيغتسل |
سنن ابن ماجه |
583
| يجنب ثم ينام كهيئته لا يمس ماء |
المعجم الصغير للطبراني |
268
| يوتر من أول الليل وأوسطه وآخره |
Sahih Muslim Hadith 705 in Urdu
عبد الله بن عفيف النصري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق