صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب جهنم اعاذنا الله منها
باب: جہنم کا بیان (اللہ ہم کو اس سے بچائے)۔
ترقیم عبدالباقی: 2845 ترقیم شاملہ: -- 7169
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَ قَتَادَةُ : سَمِعْتَ أَبَا نَضْرَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ سَمُرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ إِلَى حُجْزَتِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ إِلَى عُنُقِهِ ".
شیبان بن عبدالرحمان نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: قتادہ نے کہا: میں نے ابونضرہ کو حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ان (جہنمیوں) میں سے کوئی ایسا ہو گا جس کے ٹخنوں تک آگ لپٹی ہو گی اور کوئی ایسا ہو گا جس کی کمر تک لپٹی ہو گی اور کوئی ایسا ہو گا جس کی گردن تک لپٹی ہو گی“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7169]
حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:"دوزخیوں میں بعض وہ ہوں گے جنھیں آگ ان کے ٹخنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے بعض کو کمروں تک پکڑے گی اور بعض کو آگ گردن تک پکڑے گی۔" [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7169]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2845
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7169 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7169
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دوزخ میں سب ہی لوگ ایک ہی درجہ اور ایک ہی حال میں نہیں ہوں گے،
بلکہ ان کے گناہوں اور جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے ان کے عذاب میں کمی و بیشی ہوگی،
آگ لوگوں کے ٹخنوں سے لے کر ان کی گردنوں تک جرائم کے مطابق پکڑے گی۔
فوائد ومسائل:
دوزخ میں سب ہی لوگ ایک ہی درجہ اور ایک ہی حال میں نہیں ہوں گے،
بلکہ ان کے گناہوں اور جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے ان کے عذاب میں کمی و بیشی ہوگی،
آگ لوگوں کے ٹخنوں سے لے کر ان کی گردنوں تک جرائم کے مطابق پکڑے گی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7169]
المنذر بن مالك العوفي ← سمرة بن جندب الفزاري