صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب صفة غسل الجنابة:
باب: غسل جنابت کا طریقہ۔
ترقیم عبدالباقی: 317 ترقیم شاملہ: -- 724
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أُتِيَ بِمِنْدِيلٍ، فَلَمْ يَمَسَّهُ، وَجَعَلَ يَقُولُ: بِالْمَاءِ هَكَذَا، يَعْنِي يَنْفُضُهُ ".
عبداللہ بن ادریس نے اعمش کی سابقہ سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تولیہ لایا گیا تو آپ نے اسے ہاتھ نہ لگایا اور پانی کے ساتھ اس طرح کرنے لگے، یعنی جھاڑنے لگے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 724]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی روایت سنائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تولیہ لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں لیا، اور اس طرح پانی کو جھاڑنے لگے، «يقول»، «يفعل» کے معنی میں ہے، «ينفضه» کا معنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جھاڑا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 724]
ترقیم فوادعبدالباقی: 317
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
عبد الله بن العباس القرشي ← ميمونة بنت الحارث الهلالية