صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
19. باب ذِكْرِ ابْنِ صَيَّادٍ:
باب: ابن صیاد کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2928 ترقیم شاملہ: -- 7352
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ ابْنَ صَيَّادٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تُرْبَةِ الْجَنَّةِ؟، فَقَالَ: " دَرْمَكَةٌ بَيْضَاءُ مِسْكٌ خَالِصٌ ".
جریری نے ابونضرہ سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ابن صیاد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی مٹی کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باریک سفید، خالص کستوری (کی طرح) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7352]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن صیاد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی مٹی کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالص سفید، خالص کستوری۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7352]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2928
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7352 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7352
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابن صیاد نے آپ سے جنت کی مٹی کے بارے سوال کیا،
آپ نے جواب دے دیا،
بعد میں کسی وقت اس سے یہی سوال کیا،
تاکہ پتہ چلے وہ کیا کہتا ہے،
لیکن اس نے آپ کو وہی جواب دہرادیا۔
فوائد ومسائل:
ابن صیاد نے آپ سے جنت کی مٹی کے بارے سوال کیا،
آپ نے جواب دے دیا،
بعد میں کسی وقت اس سے یہی سوال کیا،
تاکہ پتہ چلے وہ کیا کہتا ہے،
لیکن اس نے آپ کو وہی جواب دہرادیا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7352]
Sahih Muslim Hadith 7352 in Urdu
المنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري