صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
11. باب استحباب إفاضة الماء على الراس وغيره ثلاثا:
باب: سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کا مستحب ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 328 ترقیم شاملہ: -- 742
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ سَالِمٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، " أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ، سَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ، فَكَيْفَ بِالْغُسْلِ؟ فَقَالَ: أَمَّا أَنَا، فَأُفْرِغُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا "، قَالَ ابْنُ سَالِمٍ فِي رِوَايَتِهِ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، وَقَالَ: إِنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ.
یحییٰ بن یحییٰ اور اسماعیل بن سالم نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی، انہوں نے ابوبشر سے، انہوں نے ابوسفیان سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ثقیف کے وفد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اور کہا: ہمارا علاقہ ایک ٹھنڈا علاقہ ہے تو غسل کیسے ہو؟ آپ نے فرمایا: ”لیکن میں، میں تو اپنے سر پر تین بار پانی بہاتا ہوں۔“ ابن سالم نے اپنی روایت میں کہا: ہم سے ہشیم نے بیان کیا، انہوں نے ابوبشر نے بتایا اور کہا: بلاشبہ ثقیف کے وفد نے (سوال پوچھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے) کہا: اے اللہ کے رسول! [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 742]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ثقیف کے آنے والے لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمارا علاقہ بہت ہی ٹھنڈی جگہ ہے تو ہم غسل کیسے کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو سر پر تین دفعہ پانی ڈالتا ہوں۔“ ابن سالم رحمہ اللہ کی ہشیم رحمہ اللہ کی روایت میں ہے، ثقیف کے وفد نے کہا: اے اللہ کے رسول!۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 742]
ترقیم فوادعبدالباقی: 328
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
256
| يأخذ ثلاثة أكف ويفيضها على رأسه ثم يفيض على سائر جسده |
صحيح البخاري |
252
| يكفي من هو أوفى منك شعرا وخير منك |
صحيح البخاري |
255
| يفرغ على رأسه ثلاثا |
صحيح مسلم |
742
| أفرغ على رأسي ثلاثا |
صحيح مسلم |
743
| إذا اغتسل من جنابة صب على رأسه ثلاث حفنات من ماء |
سنن النسائى الصغرى |
426
| إذا اغتسل أفرغ على رأسه ثلاثا |
سنن ابن ماجه |
577
| أنا في أرض باردة فكيف الغسل من الجنابة فقال أما أنا فأحثو على رأسي ثلاثا |
Sahih Muslim Hadith 742 in Urdu
هشيم بن بشير السلمي ← جعفر بن أبي وحشية اليشكري