یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
31. باب جواز اكل المحدث الطعام وانه لا كراهة في ذلك وان الوضوء ليس على الفور:
باب: بے وضو کھانا درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں، اور وضو فی الفور واجب نہیں ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 374 ترقیم شاملہ: -- 830
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حُوَيْرِثٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى حَاجَتَهُ مِنَ الْخَلَاءِ، فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ، فَأَكَلَ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً، قَالَ: وَزَادَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ لَمْ تَوَضَّأْ، قَالَ: مَا أَرَدْتُ صَلَاةً فَأَتَوَضَّأَ؟ "، وَزَعَمَ عَمْرٌو، أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت الخلاء والی ضرورت پوری کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کھانا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا اور پانی کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور ابن جریج کا قول ہے کہ مجھے عمرو بن دینار نے سعید بن حویرث سے چیز زائد بتائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو نہیں فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”میں نے نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں کیا، کہ وضو کروں۔“ اور عمرو کا قول ہے اس نے سعید بن حویرث سے سنا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 830]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت الخلاء والی ضرورت پوری کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کھانا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا اور پانی کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور ابن جریج رحمہ اللہ کا قول ہے کہ مجھے عمرو بن دینار رحمہ اللہ نے سعید بن حویرث رحمہ اللہ سے چیز زائد بتائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو نہیں فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”میں نے نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں کیا، کہ وضو کروں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 830]
ترقیم فوادعبدالباقی: 374
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5404
| تعرق رسول الله كتفا ثم قام فصلى ولم يتوضأ |
صحيح البخاري |
207
| أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ |
صحيح مسلم |
791
| أكل عرقا أو لحما ثم صلى ولم يتوضأ ولم يمس ماء |
صحيح مسلم |
830
| قرب إليه طعام فأكل ولم يمس ماء |
صحيح مسلم |
790
| أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ |
سنن أبي داود |
187
| أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ |
سنن أبي داود |
189
| أكل رسول الله كتفا ثم مسح يده بمسح كان تحته ثم قام فصلى |
سنن أبي داود |
190
| انتهش من كتف ثم صلى ولم يتوضأ |
سنن النسائى الصغرى |
184
| قام إلى الصلاة ولم يتوضأ |
سنن ابن ماجه |
488
| أكل النبي كتفا ثم مسح يديه بمسح كان تحته ثم قام إلى الصلاة فصلى |
موطأ مالك رواية يحيى الليثي |
47
| أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ |
صحيح ابن خزيمة |
38
| أكل عظما أو قال لحما ثم صلى ولم يتوضأ |
صحيح ابن خزيمة |
40
| أكل عرقا ثم صلى ولم يتوضأ |
صحيح ابن خزيمة |
41
| أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ |
صحيح ابن خزيمة |
39
| أكل خبزا ولحما أو عرقا ثم صلى ولم يتوضأ |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
65
| اكل كتف شاة، ثم صلى ولم يتوضا |
مسندالحميدي |
922
| الوضوء مما مست النار |
Sahih Muslim Hadith 830 in Urdu
عمرو بن دينار الجمحي ← سعيد بن أبي الحويرث المكي