صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
28. باب تسوية الصفوف وإقامتها وفضل الاول فالاول منها والازدحام على الصف الاول والمسابقة إليها وتقديم اولي الفضل وتقريبهم من الإمام:
باب: صفوں کو سیدھا کرنے اور پہلی صف کی فضیلت اور پہلی صف پر سبقت کرنے اور فضیلت والوں کو امام کے قریب ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 432 ترقیم شاملہ: -- 974
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، وَصَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنِي خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الأَحْلَامِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثَلَاثًا، وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الأَسْوَاقِ ".
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ تم میں سے پختہ عقل والے اور دانش مند کھڑے ہوں، پھر وہ جو (اس میں) ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں، (پھر وہ جو ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں) تین بار فرمایا: ”اور تم بازاروں کے گڈمڈ گروہ (بننے) سے بچو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 974]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے میرے قریب بالغ اور عقلمند کھڑے ہوں، پھر جو اس صفت میں ان کے قریب ہوں (اس طرح تین بار فرمایا) اور تم بازاروں کے اختلاط اور شور و شغب سے بچو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 974]
ترقیم فوادعبدالباقی: 432
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
974
| ليلني منكم أولو الأحلام والنهى ثم الذين يلونهم إياكم وهيشات الأسواق |
جامع الترمذي |
228
| ليليني منكم أولو الأحلام والنهى ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم لا تختلفوا فتختلف قلوبكم إياكم وهيشات الأسواق |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 974 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 974
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
هَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ:
بازاروں کا سا اختلاط اور اختلاف وجھگڑا،
اور شوروشغب کیونکہ هشوشة فتنہ واختلاط کو کہتے ہیں۔
وَلِي يَلِي:
قریب ہونا،
ملا ہوا ہونا۔
مفردات الحدیث:
هَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ:
بازاروں کا سا اختلاط اور اختلاف وجھگڑا،
اور شوروشغب کیونکہ هشوشة فتنہ واختلاط کو کہتے ہیں۔
وَلِي يَلِي:
قریب ہونا،
ملا ہوا ہونا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 974]


علقمة بن قيس النخعي ← عبد الله بن مسعود