مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
574. حديث سلمان بن عامر رضي الله عنه
حدیث نمبر: 17877
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنِ الرَّبَابِ ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ بِتَمْرٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ، فَلْيُفْطِرْ بِمَاءٍ، فَإِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ" .
حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص روزہ افطار کرے تو اسے چاہئے کہ کھجور سے افطار کرے، اگر کھجور نہ ملے تو پھر پانی سے افطار کرلے کیونکہ پانی پاکیزگی بخش ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17877]
حکم دارالسلام: حديث صحيح دون قوله: إذا افطر.....فانه طهور ، وهذا إسناد ضعيف لجهالة الرباب
الرواة الحديث:
حدیث نمبر: 17877
وَقَالَ: " مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَتُهُ، فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى" .
لڑکے کی پیدائش پر عقیقہ کیا کرو، اس سے آلائشیں وغیرہ دور کر کے اس کی طرف سے جانور قربان کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17877]
حدیث نمبر: 17877
وَقَالَ: " الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَعَلَى ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ صِلَةٌ وَصَدَقَةٌ" .
اور فرمایا مسکین پر صدقہ کرنے کا اکہرا ثواب ہے اور قریبی رشتہ داروں پر صدقہ کرنے کا ثواب دہرا ہے ایک صدقے کا دوسرا صلہ رحمی کا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17877]
الرباب بنت صليع الضبية ← سلمان بن عامر الضبي