مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1278. حديث عمة حصين بن محصن رضي الله عنها
حدیث نمبر: 27352
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ سعيد , وَيَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى , عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ , أَنَّ عَمَّةً لَهُ , أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ , فَفَرَغَتْ مِنْ حَاجَتِهَا , فَقَالَ لَهَا: " أَذَاتُ زَوْجٍ أَنْتِ؟" , قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟" , قَالَ يَعْلَى:" فَكَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟" , قَالَتْ: مَا آلُوهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ , قَالَ:" انْظُرِي أَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ , فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ" .
حضرت حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کی ایک پھوپھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے آئیں، جب کام مکمل ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری شادی ہوئی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، الاّ یہ کہ کسی کام سے عاجز آ جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27352]
حکم دارالسلام: إسناده محتمل للتحسين
الرواة الحديث:
الحصين بن محصن الخطمي ← أسماء الخطمية