🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 545
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، وَكَانَ مِنْ أَسْنَانِي أَوْ أَصْغَرَ مِنِّي، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ جِبْرِيلَ: " أَيُّ الأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ فَقَالَ: أَتَمَّهُمَا وَأَكْمَلَهُمَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرئیل علیہ السلام سے دریافت کیا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت مکمل کی تھی؟ تو جبرئیل علیہ السلام بولے: جو تمام اور مکمل تھی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2684، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3552، 3553، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11751، 11752، 11753، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2408، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32508»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥الحكم بن أبان العدني، أبو عيسى
Newالحكم بن أبان العدني ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة
👤←👥إبراهيم بن يحيى الزبيدي
Newإبراهيم بن يحيى الزبيدي ← الحكم بن أبان العدني
مقبول
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← إبراهيم بن يحيى الزبيدي
ثقة حافظ حجة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2684
قضى أكثرهما وأطيبهما
مسندالحميدي
545
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 545 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:545
فائدہ:
ہر ہر انسان کی عمر مقرر ہے، ایک لمحہ بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا، اس پر ہمارا ایمان ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو زندگی اور موت کے درمیان اختیار دیا گیا تھا، پھر وہ بحث و مباحثہ کے بعد اس بات پر راضی ہو گئے کہ مجھے مسجد اقصیٰ کے قریب موت آئے، اس چیز کو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے، کہ ان کو موت اس وقت آئی جب ان کی عمر مکمل اور اکمل ہو چکی تھی، اور وہ مقررہ وقت پر ہی آئی، نہ آ گے اور نہ پیچھے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 545]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2684
2684. حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: مجھ سے اہل حیرہ کے ایک یہودی نے سوال کیا کہ حضرت موسیٰ ؑ نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی، میں نے کہا: میں اس وقت (تک کچھ) نہیں کہہ سکتا جب تک عرب کے بڑے عالم کے پاس جاکر نہ پوچھ لوں، چنانچہ میں حضرت ا بن عباس ؓ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا: جو مدت ان میں زیادہ اور عمدہ تھی (موسیٰ ؑ نے اسے پورا کیا تھا) بے شک اللہ کا رسول جب کوئی بات کہتاہے تو اسے پورا کرتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2684]
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث سے حضرت امام ؒ نے جو وعدہ پوا کرنے کا وجوب ثابت کیا‘ خصوصا جو وعدہ عدالت میں کیا جائے وہ نہ پورا کرے تو اس سے جبرا پورا کرایا جائے گا۔
ورنہ عدالت ایک تماشہ بن حائے گی۔
حصرت موسی ٰ ؑ کے سامنے آٹھ اور دس سال کی مدتین رکھی گئی تھیں۔
حصرت شعیب ؑ نے ان سے فرمایا تھا کہ میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کی شادی تمہارے ساتھ کر دوں۔
بشرطیکہ تم آٹھ برس میری نوکری کرو اور اگر دس برس پورا کرو تو یہ تمہارا احسان ہو گا۔
حدیث کے آخری جملہ کا مطلب یہ کہ اللہ کے رسول وعدہ خلاف ہرگز نہیں ہو سکتے۔
یہیں سے ترجمہ باب نکلتاہے۔
دوسری روایت میں یوں ہے کہ سعید نے کہا ‘پھر وہ یہودی مجھ سے ملا تو میں نے جو ابن عباس ؓ نے فرمایا تھا وہ اسے بتلا دیا۔
وہ کہنے لگا ابن عباس ؓ بیشک عالم ہیں۔
ابن عباس ؓ نے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا اور آپ نے جبرائیل ؑ سے پوچھا تھا۔
جبرائیل ؑ نے اللہ پاک سے جس کے جواب میں اللہ پک نے فرمایا تھا کہ موسی ٰ ؑنے وہ میعاد پوری کی جو زیادہ لمبی اور زیادہ بہتر تھی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2684]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2684
2684. حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: مجھ سے اہل حیرہ کے ایک یہودی نے سوال کیا کہ حضرت موسیٰ ؑ نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی، میں نے کہا: میں اس وقت (تک کچھ) نہیں کہہ سکتا جب تک عرب کے بڑے عالم کے پاس جاکر نہ پوچھ لوں، چنانچہ میں حضرت ا بن عباس ؓ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا: جو مدت ان میں زیادہ اور عمدہ تھی (موسیٰ ؑ نے اسے پورا کیا تھا) بے شک اللہ کا رسول جب کوئی بات کہتاہے تو اسے پورا کرتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2684]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان احادیث سے امام بخاری ؒ نے وعدہ پورا کرنے کے وجوب کو ثابت کیا ہے، خاص طور پر وہ وعدہ جو عدالت کے روبرو کیا جائے۔
اگر وہ پورا نہ کرے تو عدالت اس کا نوٹس لے اور زبردستی اس سے پورا کرائے بصورت دیگر عدالتی فیصلے تماشا بن جائیں گے۔
(2)
حضرت موسیٰ ؑ کے سامنے آٹھ سال اور دس سال کی دو مدتیں رکھی گئی تھیں، حضرت موسیٰ ؑ نے وہ مدت پوری کی جو زیادہ لمبی اور زیادہ عمدہ تھی، حالانکہ موسیٰ ؑ نے دس سال کا وعدہ نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی اسے پورا کر دکھایا۔
اس سے وعدہ پورا کرنے کی تاکید مقصود ہے۔
اس حدیث کے آخری جملے کا یہ مطلب ہے کہ جو بھی اللہ کا رسول ہو وہ سچی بات کرتا ہے۔
اس کا وعدہ سچا ہوتا ہے اور وہ اس کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
اللہ کے رسول وعدہ خلاف ہرگز نہیں ہوتے۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2684]