🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب الحد فى القذف والنفي والتعريض
حد قذف کا اور نفی نسب کا اور اشارے کنائے میں دوسرے کو گالی دینے کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر عورت حاملہ ہو جائے اور اس کا خاوند نہ ہو، پھر وہ کہنے لگے کہ مجھ سے زبردستی کسی نے جماع کیا تھا، یا میں نے نکاح کیا تھا، تو یہ قول اس کا قبول نہ کیا جائے گا، بلکہ حد ماری جائے گی جب تک کہ اس نکاح پر گواہ نہ لائے، یا اپنی مجبوری کا ثبوت نہ دے گواہوں سے یا قرینے سے، مثلاً باکرہ (کنواری) ہو تو چلی آئے فریاد کرتی ہوئی اس حال میں کہ خون نکل رہا ہو اس کی شرمگاہ سے، یا چلانے لگے یہاں تک کہ لوگ آجائیں۔ بغیر ان باتوں کے اس کا قول مقبول نہ ہوگا اور حد پڑے گی۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1557B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 16ق»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس عورت سے زبردستی کوئی جماع کرے تو وہ نکاح نہ کرے جب تک کہ اس کو تین حیض نہ آ لیں، اگر حمل کا شبہ ہو تو بھی نکاح نہ کرے جب تک کہ یہ شبہ دور نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1557B2]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 16ق»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1557
قَالَ قَالَ أَبُو الزِّنَادِ : فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" أَدْرَكْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَالْخُلَفَاءَ هَلُمَّ جَرًّا، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا جَلَدَ عَبْدًا فِي فِرْيَةٍ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ"
حضرت ابوزناد سے روایت ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے ایک غلام کو حدِ قذف کے اسّی (80) کوڑے لگائے، تو میں نے عبداللہ بن عامر سے پوچھا، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور خلفاء کو ان کے بعد دیکھا کہ کسی نے غلام کو حدِ قذف میں چالیس کوڑے سے زیادہ نہیں لگائے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17139، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13793، 13794، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28215، 28228، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 17»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمروصحابي
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفص
Newعمر بن الخطاب العدوي ← عثمان بن عفان
صحابي
👤←👥عبد الله بن عامر العنزي، أبو محمد
Newعبد الله بن عامر العنزي ← عمر بن الخطاب العدوي
له رؤية
👤←👥عبد الله بن ذكوان القرشي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن ذكوان القرشي ← عبد الله بن عامر العنزي
إمام ثقة ثبت