🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
733. إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ
میں تو (اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1161
1161 - وَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِضُ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، بِإِسْنَادٍ مِثْلِهِ، وَقَالَ فِيهِ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ»
یہ روایت اعمش سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریق سے بھی اسی طرح مروی ہے اور اس میں ہے: ”لوگو! میں (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ابى شيبة: 32442، ابن الاعرابي: 2452، والطبراني فى «الصغير» برقم: 264، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 101»
اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ﴾ (الانبیاء: 107) {اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کی طرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔}
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ مشرکوں پر بددعا کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں بڑا لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا میں تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں۔“ [مسلم: 2599]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad al-Shihab Hadith 1161 in Urdu